آفات سماوی اور خوراک و رسدات محکموں کے ملازمین کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری

تاریخ    29 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


جموں//کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لئے کئے جارہے احتیاطی اقدامات کے تناظر میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریلیف ،باز آباد کاری اور تعمیرنو محکمہ نے اَفسروں اور اہلکاروں کے لئے ایک ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے ۔حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر فائنانس ، ایڈیشنل سیکرٹری ( آر/ایس ) اور انڈر سیکرٹری ( اے ) معمول کے مطابق اپنا کام کاج کریں گے جبکہ محکمہ کے دیگر اہلکاروں کو گروپ ایک اور گروپ دوم میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا گروپ 28؍ مارچ سے 4؍ اپریل 2020ء اور 15؍ اپریل سے 22؍ اپریل 2020تک اپنی ڈیوٹی انجام دے گا۔اسی طرح دوسرے گروپ میں رکھے گئے اہلکار 6؍اپریل سے 11؍ اپریل 2020ء اور 23؍ اپریل سے 30؍ اپریل 2020ء تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔اِنتظامی سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر کے پرسنل سیکشن کے اہلکار  اِن گروپوں کی بیچوں میں مدد کر یں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری سنیل کمار کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق یہ اِنتظام مزید احکامات تک جاری رہیں گے۔ادھر کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئے کئے جارہے احتیاطی اقدامات کے تناظر میں خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین محکمہ نے اَفسروں اور اہلکاروں کے لئے ایک ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے ۔حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر فائنانس ، ایڈیشنل سیکرٹری ( جے/ ایم ) ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ، اَنڈر سیکرٹری ( ایس )/(ایم ) اور پی ایل او معمول کے مطابق اپنا کام کاج کریں گے جبکہ محکمہ کے دیگر اہلکاروں کو گروپ ایک اور گروپ دوم میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا گروپ 28؍ مارچ سے 4؍ اپریل 2020ء اور 15؍ اپریل سے 22؍ اپریل 2020ء تک اپنی ڈیوٹی انجام دے گا۔اِسی طرح دوسرے گروپ میں رکھے گئے اہلکار 6؍اپریل سے 11؍ اپریل 2020ء اور 23؍ اپریل سے 30؍ اپریل 2020ء تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔اِنتظامی سیکرٹری  ایف سی ایس اینڈ سی اے کے پرسنل سیکشن کے اہلکار اِن گروپوں کی بیچوں میں مدد کر یں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے جگل کشور آنند کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق یہ اِنتظام مزید احکامات تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین