تازہ ترین

لاک ڈاؤن سے کھلاڑیوں کو ضروری آرام ملے گا:شاستری

29 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی؍کورونا وائرس کی وجہ سے ہندستان میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن اور کرکٹ کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان ہندستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ اس وقفے سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو ضروری آرام ملے گا۔کورونا کے اثرات کھیل کی دنیا پر بھی کافی مرتب ہوئے ہیں اور ایسے میں دنیا بھر کے ٹورنامنٹ ملتوی کئے گئے ہیں یا منسوخ کئے جا چکے ہیں۔ حکومت ہند نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا ہے اور ایسے میں تمام کھلاڑی اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں۔ کوچ شاستری کا خیال ہے کہ اس دوران ملے وقفے سے کھلاڑیوں کو آرام ملے گا۔شاستری نے اسکائی اسپورٹس پوڈکاسٹ کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ میرے خیال سے وقفہ برا نہیں ہے کیونکہ ٹیم نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے طویل دورہ کیا تھا اور ایسے میں ٹیم کو جسمانی فٹنس اور چوٹ سے ابرنے کے لئے آرام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم نے گزشتہ 10 ماہ میں کافی کرکٹ کھیلا ہے اور میں اور دیگر مددگار عملہ گزشتہ سال 23 مئی کو عالمی کپ کے لئے انگلینڈ دورہ کرنے نکلے تھے جس کے بعد ہم صرف 10 سے 11 دن کے لئے گھر گئے ہیں۔کوچ نے کہاکہ ٹیم میں ایسے کئی کھلاڑی ہیں جو ہر فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔ ایسے میں آپ سوچ سکتے ہیں کہ ان پر کتنا دباؤ ہوگا۔ ان کھلاڑیوں کے ٹی -20 ٹیسٹ میچ میں کھیلنا اور سفر کرنا آسان نہیں ہے ۔ انگلینڈ کے بعد ہم ویسٹ انڈیز گئے ، پھر جنوبی افریقہ کے ساتھ ہندستان میں سیریز کھیلی۔