ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہے ہیں:آئی سی سی

تاریخ    29 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


دبئی/کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کی تمام سرگرمیوں کے ٹھپ پڑنے کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ وہ ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہی ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور ایسے میں مستقبل کے پروگراموں پر بھی بحران کے بادل چھائے رہنے کا خدشہ ہے ۔ آئی سی سی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس کی جس میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی بھی شامل ہوئے ۔آئی سی سی نے بیان جاری کر بتایا کہ اس نے تمام ممالک کے بورڈ سے آئی سی سی کے واقعہ پر کورونا وائرس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں معلومات دینے کو کہا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے فی الحال کرکٹ کی تمام سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور ایسے میں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ اور مئی میں ہونے والی عالمی کپ ون ڈے سپر لیگ ٹورنامنٹ بھی متاثر ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ اس سال اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ پر بھی خطرے کے بادل چھا گئے ہیں۔آئی سی سی نے کہاکہ ہم مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں اور ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔ آئی سی سی کی انتظامیہ ہنگامی منصوبہ پر کام جاری رکھے گی اور ہم کورونا وائرس کی وجہ سے دوسرے اختیارات پر بھی ارکان سے بات چیت کریں گے ۔ یو این آئی 
 

تازہ ترین