کورونا وائرس کا قہر جاری

دنیا میں 26ہزار934 افراد ہلاک،5لاکھ90ہزار899 متاثر

تاریخ    29 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


 اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 9134 پہنچ گئی، 86 ہزار498  کے ٹیسٹ مثبت  

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی //دنیاکے بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس کووڈ 19' رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 26 ہزار934 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 5لاکھ90ہزار899 افراد اس وبا ء کی زد میں ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرین کی تعداد 834 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک کل 19 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اس عالمی وباء کے مرکز چین میں 81 ہزار 934 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریبا 3 ہزار295 افراد اس وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کا سب سے زیادہ اثر اٹلی ہی میں نظر آرہا ہے ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9134 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک 86 ہزار498 مریض متاثر ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 100000 سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ امریکہ متاثرین کے ایک لاکھ کے اعداد کو پار کرنے والا پہلا ملک ہے ۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 1689 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار،942 افراد اس وبا ء سے متاثر ہیں۔اسپین میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4858 ہو گئی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 64059 ہو گئی ہے ۔ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ یہاں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2ہزار378 ہو چکی ہے جبکہ 32ہزار332 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 139 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 9ہزار478 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے اور یہاں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریبا دوگنا ہو چکی ہے ۔ دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہوچکے ہیں۔فرانس بھی کورونا وائرس کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور یہاں اب تک 1 ہزار995 افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو چکی ہے جبکہ 32ہزار964 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 759، ہالینڈ میں 546، جرمنی میں 285، سوئٹزرلینڈ میں 197 اور بیلجیم میں 289، ترکی، برازیل اور سویڈن میں 92، انڈونیشیا میں 87، پرتگال میں 76، آسٹریا میں 58، فلپائن میں 54، کینیڈا میں 53، ڈنمارک میں 52، کے علاوہ دیگر ممالک میں جاپان میں 47، ایکواڈور میں 41، عراق میں 40، مصر میں 30، یونان میں 27 اور ملیشیا میں 26 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس بڑے پیمانہ پر پھیل چکا ہے ۔ وہاں اب تک 1373 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس سے متاثر 11 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ بنگلہ دیش میں ابھی تک 48 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس سے متاثر پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ سری لنکا میں 106 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ نیپال میں اب تک صرف ان چار متاثرمریضوں کے بارے میں پتہ چلا ہے جن میں سے ایک کو صحتمند ہونے کے بعد چھٹی بھی دے دی گئی ہے جبکہ افغانستان میں 110 متاثرین کا پتہ چلا ہے ۔ جان لیوا وائرس کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس وبا کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے ۔ اس فنڈ کا استعمال خاص طور پر کمزور صحت کی دیکھ والے ممالک میں کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین