تازہ ترین

میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا: اینڈرسن

تاریخ    28 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


 لندن/ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا اور ان میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے ۔37 سالہ اینڈرسن نے ٹیسٹ کیریئر میں 151 میچوں میں 584 وکٹ لئے ہیں جو کسی بھی فاسٹ بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔ تیز گیند باز نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اینڈرسن نے کہاکہ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم پھر کھیلیں گے اور میں بھی انگلینڈ کی طرف سے کھیلوں گا۔ مجھ میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے اور میں انگلینڈ کے لئے آگے بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میں اس کا کافی لطف لیتا ہوں اور اس کے ہر لمحے سے لطف لیتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کا اثر ہے اور وہاں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس دوران اینڈرسن ٹیم کے دیگر ساتھی اسٹیورٹ بریڈ اور مارک ووڈ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔اینڈرسن نے کہاکہ اس دوران ہم ساتھ میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ میں نے بریڈ اور ووڈ کے ساتھ کل مشق کی ۔ ہم نے موٹر سائیکل بھی چلائی اور ریس کی۔ اگرچہ ریس میں بریڈ پہلے ، میں دوسرے اور ووڈ تیسرے مقام پر رہے ۔ غور طلب ہے کہ کورونا کی وجہ سے کھیل کی دنیا کافی متاثر ہوئی ہے اور کرکٹ بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے ۔ کئی دو طرفہ سیریز کو کورونا کی وجہ سے ملتوی یا منسوخ کیا جا چکا ہے اور ایسے میں کھلاڑی گھر میں تنہائی میں رہ رہے ہیں۔یو این آئی