تازہ ترین

آئی سی سی نے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ ملتوی کئے

27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

دبئی؍ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے سبب 30 جون تک ہونے والے اپنے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ کو جمعرات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سمیت پوری دنیائے کھیل کافی متاثر ہوئی ہے اور دنیا بھر میں بہت سے کھیل ملتوی کر دیا گیا یا منسوخ کیا گیا ہے ۔ کھیل کے سب سے بڑے ایوینٹ ٹوکیو اولمپک کو 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔آئی سی سی کے ایوینٹ چیف کرس ٹیٹلے نے بیان جاری کرکے کہاکہ دنیا بھر میں کورونا کے خطرے اور حکومتوں کی طرف سے پابندیوں کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ کو جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ لیتے ہیں۔ ہم نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں، حکام، عملے اور شائقین کی صحت اور حفاظت کو دیکھتے ہوئے لیا ہے ۔ ہمیں اس گھڑی میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنا ہے ۔ اس دوران سری لنکا میں تین سے 19 جولائی تک چلنے والے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفایرس کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن صورت حال کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔یو این آئی