سینی ٹائزروں کی قیمت مقرر | 200ایم ایل کی بوتل100روپے میں

تاریخ    26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// کرئونا وائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں سیناٹائزروں کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے امسال جون تک200ایم ایل(ملی لیٹر) بوتل کی زیادہ سے زیادہ قیمت100روپے مقرر کی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ اسی طرح2پلے سرجیکل ماسک کی قیمت8اور3پلے سرجیکل ماسک کی قیمت10روپے امسال جون تک مقرر کی گئی ہے۔پاسوان نے کہا،’’ چہرے کی ماسکوں اور سینی ٹائزروں کو تیار ی میں درکار خام موادکی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر یہ قیمتیں متعین کی گئی ہیں‘‘۔ رواں ماہ کے ابتداء میں حکومت نے ماسکوں اور سینی ٹائزروں جیسے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے اور اجارہ داری قائم کرنے کے حوالے سے انہیں بنیادی اشیاء قرار دیا۔