تازہ ترین

کورونا وائرس :ہلاکتیں 20ہزار ہوگئیں

متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ،اب تک ساڑھے 4لاکھ مبتلا

تاریخ    26 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


 بیجنگ/جینیوا/نئی دہلی//مہلک وبا کورونا وائرس (کوویڈ19)اب تک تقریباً 200ملکوں میں پھیل چکا ہے ،اور اب اس خطرناک وائرس سے لگ بھگ 20ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے ساڑھے 4لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔کورونا کے مرکز چین میں 81,218لوگوں کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً تین ہزار 281لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے ۔چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں پچھلے تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔چین کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے جہاں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہزار 820ہوگئی ہے جو چین کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے ۔اٹلی میں اب تک 69,176لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی کے شہری سکیورتی محکمے کی سربراہ اینجیلا بوریلی نے منگل کو بتایا کہ پچھلے 24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 743لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اٹلی میں کورونا انفیکشن کے 5249 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 2808 ہوگئی ہے ۔تازہ اعدادوشمار کے مطابق اسپین مین کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھکر 39,885ہوگئی ہے ۔اس کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی،ایران،امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ملکوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔اس انفیکشن کے آدھے سے زیادہ معاملے اب چین کے باہر کے ہیں۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق چین کے اٹلی میں اس مہلک وبا نے وسیع سطح پر اپنے پیر جمع لئے ہیں اور یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریباً دوگنی ہوچکی ہے ۔دنیا کے کچھ دیگر ملکوں میں بھی حالات بے حد نازک ہیں۔دنیا بھر میں پھیلی اس بیماری سے امریکہ میں اب تک 53,740لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 706لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔کورونا کے انفیکشن کے معاملے میں امریکہ کا پوری دنیامیں تیسرا مقام ہے ۔کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطے میں 3502،یورپی علاقے میں 10189، جنوب۔مشرقی علاقے میں 65,مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں 1877 ، امریکہ کے قریبی علاقوں میں 565 اور افریقی خطے میں 26 اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس سے ایران میں اب تک 1934 ، فرانس میں 1100 اور برطانیہ میں 422 اموات ہوچکی ہیں۔