تازہ ترین

محکمہ بجلی کے ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں:یونین

تاریخ    26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین نے بجلی ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔یونین کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف ڈار نے کہا کہ ہزاروں بجلی ملازمین اس وقت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،جن میں کیجول ملازمین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بجلی محکمہ کے ملازمین کا اہم رول بنتا ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ محکمہ بجلی کے جو ملازمین زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں انہیں اپنی حفاظت کیلئے کوئی بھی چیز فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی ملازمین کوسینی ٹائزر یا  ماسک فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدام نہین کیا جارہا ہے،جس کے نتیجے میں انکی سلامتی خطرے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی جو تبدیلیاں محکمہ بجلی میں عمل میں لائی گئیں،اس کی وجہ سے ملازمین کو اپنے گھروں سے بہت دور جانا پڑتا ہے اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے نتیجے میں وہ نہیں پہنچ پاتے ہیں،اسلئے فی الوقت ان تبادلوں کو التواء میں رکھا جائے تاکہ ملازمین ڈیوٹیوں پر حاضر ہوسکیں۔