تازہ ترین

کٹھوعہ میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ

بی ایس ایف نے منہ توڑ جواب دیا

تاریخ    24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


جموں//پاکستانی رینجرس نے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پربھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کربلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ہیرانگر کے مانیاری علاقے میں رات9بجکر30منٹ پر مارٹر گولے داغے اور فائرنگ کی ۔فائرنگ کاسلسلہ رات بھر جاری رہاجس کی وجہ سے لوگ زیرزمین بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔حکام کے مطا بق فائرنگ کا سلسلہ صبح 5.30بجے ختم ہواتاہم اس دوران کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرحدی حفاظتی فورسزنے پاکستانی رینجرس کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔اسی علاقے میں گزشتہ رات کراس بارڈر فائرنگ میں ایک گائے زخمی ہوئی تھی اور ایک گائوخانے کونقصان پہنچاتھا۔