تازہ ترین

ہردے ناتھ مٹو اور محمد شفیع صوفی فوت

ڈاکٹر فاروق کا اظہارِ رنج

تاریخ    23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ نے پریذیڈنٹ بہوری سبھا اور بیوپار منڈل بہوری کدل کے سابق صدر ہردیا ناتھ مٹو کے فوت ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر آنجہانی کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔ ہردیاناتھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ آنجہانی ایک شریف النفس انسان تھے، جنہوں نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور آپسی رواداری کی آبیاری کی اور ہند ومسلم اتحاد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ آنجہانی کا کاروبار اور تجارت بھی سچائی اور ایمانداری کی ایک مثال تھی۔ادھر فاروق عبداللہ نے آبی گذر کی معروف شخصیت محمد شفیع صوفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ موصوف شیخ محمد عبداللہ کے قریبی ساتھی محمد امین صوفی کے برادر تھے۔پارٹی کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی اس ساتحہ ارتحال پر صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔
 

تازہ ترین