تازہ ترین

کورونا کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

21 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
ٹوکیو/ خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے درمیان ٹوکیو اولمپک کی مشعل جمعہ کو جاپان پہنچ گئی۔ٹوکیو اولمپک 24 جولائی سے نو اگست تک منعقد ہونا ہے۔اولمپک مشعل کو ایتھنز سے لے کر ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ٹوکیو 2020 گو متسوشما میاگی واقع جاپان کے فضائیہ ٹھکانے پر جمعہ کو پہنچا۔تین بار کے اولمپک طلائی فاتح تادہیرو نومورا اور ساوری یوشیدا نے طیارے سے مشعل کو وصول کیا اور انتظار کر رہے ٹوکیو 2020 کے صدر یوشرو موری کے حوالے کر دیا۔ان دونوں کھلاڑیوں اور موری کو ایتھنز میں مشعل برداری کرنے والی تقریب میں جاپانی وفد کا حصہ ہونا تھا لیکن اس وفد کو ہی تحلیل کر دیا گیا تھا۔سمجھا جاتا ہے کہ موری نے جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کوجو تاشما سے ملاقات کی تھی جو منگل کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔سابق جاپانی وزیر اعظم موری نے کم تعداد میں جمع افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں اس تقریب کا سلامتی کے ساتھ آغاز کے لئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پہلے ہمارا پروگرام تھا کہ مشعل کے استقبال کے لئے چھوٹے بچوں کو لایا جائے لیکن سیکورٹی کی وجہ سے ہم نے ایسا نہیں کیا۔موری نے تسلیم کیا کہ یہ دل توڑنے والا فیصلہ تھا لیکن انہوں نے ساتھ ہی محفوظ اولمپک کا وعدہ کیا۔اولمپک مشعل کی تقریب سے ناظرین کو دور رکھا گیا تھا اور اس تقریب میں چھوٹی تعداد میں ٹوکیو 2020 کے افسر شامل ہوئے۔جاپان میں مشعل ریلے کا آغاز 26 مارچ کو فوکوشیما سے ہوگا۔یو این آئی
 

تازہ ترین