حج2020

سعودی میں ٹینڈروں پر روک

تاریخ    19 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جدہ//سعودی عرب میں بھارتی کونسلیٹ جنرل نے اطلاع دی ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے قبل از وقت احتیاطی تدابیر کی ہدایت کے بعد حج2020کیلئے جاری کئے جانے والے ٹینڈروں کو فی الحال روک دیا گیاہے۔کونسلیٹ جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام اگلے احکامات تک نافذ رہے گا جس کے مطابق مدینہ منورہ میں عمارتوں کو کرایہ پر لینے ،چھاتوں کی فراہمی،پلاسٹک چیزوں کی فراہمی،عزیزیہ ٹرانسپورٹ کی خدمات اور سم کارڈوں کی فراہمی کیلئے ٹینڈر وں پر فی الحال روک لگائی گئی ہے۔
 

تازہ ترین