ویشنو دیوی کالج آف نرسنگ کی گو ورننگ باڈی کا اجلاس

انٹرنشپ اورایم ایس سی نرسنگ کے لئے ٹائم لائن پر مباحثہ

تاریخ    28 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں//شری ماتا ویشنو دیوی کالج آف نرسنگ  (SMVDCoN)ککریال کی 34  ویں گورننگ باڈی کا اجلاس  ہفتہ کے روز یہاں منعقد ہوا،جس میں جامع مباحثہ کیا گیا ۔ کالج میں 2020. میں ایم ایس سی نرسنگ کے داخلہ کے بارے میں حتمی مباحثہ کیا گیا ۔گورننگ باڈی نے ایم ایس سی خصوصی مضامین میں شروع کرنے پر زور دیا ،جن کی روزگار میںزیادہ مواقعے ہوں، تاکہSMVDCoN سے پاس کرنے کے بعد طلاب کو روز گار ڈھونڈنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ اجلاس میں تمام لوازمات بشمول این او سی اور مطلوبہ طریقہ کار مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا،تاکہ کالج میں 2020.جولائی سے ایم ایس سی نرسنگ کا داخلہ شروع ہو ۔گورننگ باڈی کی صدارت ممبر شرائن بورڈ میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس کے شرما نے کی، جس میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر سمرن دیپ سنگھ ،ڈین ڈاکٹر وی ورما ،ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر(بریگیڈئیر) ایما یم ہرجائی، چیف انجینئر ایم ایم گپتا، سینئر کنسلٹینٹ ڈاکٹر جے پی سنگھ ، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شایلہ کینئی نے بھی شرکت کی۔طلاب کے اینٹرنشپ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کے بہترین اور سرکردہ ہیلتھ مراکز میں انٹرنشپ کے مواقعوں کی تلاش کرنے ر زور دیا گیا ،تاکہ طلاب کو جاب کیلئے کافی مہارت حاصل ہو ۔گورننگ باڈی نے SMVDCoN کے انفراسٹریکچر کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 96 کمروں پر مشتمل دو ہوسٹل بلاک ،جن میں فی کمرہ میں تین طلاب کی ایکموڈیشن کی گنجائش ہوگی اور فیکلٹی اور نرسنگ کالج سٹاف کیلئے دو رہائشی بلاک تعمیر ہو رہے ہیں۔
 

تازہ ترین