حاجن ترال میں فلٹریشن پلانٹ بیکار

تاریخ    28 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   


سید اعجاز
ترال // ترال کے حاجن آری پل علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم اور فلٹریشن پلانٹ بے کار ہونے کی وجہ سے ستورہ ،خانہ گنڈ ،صوفی گنڈ ،حاجن اور دیگر علاقوں کی آبادی کوناصاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ کئی روز سے اب ندی نالوں کا پانی بھی ناقابل استعمال بن گیا ہے ۔پی ایچ ای محکمہ ترال کے اسسٹنٹ انجینئرمقصود احمد نے اس ضمن میں بتایا’’ شکایت ملنے کے بعد ہی متعلقہ عملہ کو کام پرمامور کیاگیا ہے جبکہ فلٹریشن پلانٹ سے پانی سپلائی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘‘۔ 
 

تازہ ترین