مزید خبرں

تاریخ    23 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


مانوجموں سنٹرکے بی ایڈ کورس کے امتحانات 24جولائی سے 

کے سی کالج آف ایجوکیشن مٹھی میں امتحانی مرکزقائم کیاگیا

نیوز ڈیسک
 
جموں//مولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی کی ایک اطلاع کے مطابق بی ۔ایڈفاصلاتی تعلیم کاجوامتحان فروری 2019 میں منعقدہواتھا وہ باقی تمام سینٹروں کاامتحان اپنے پروگرام کے مطابق اختتام پذیرہوگیاتھالیکن جموں سینٹرکاامتحان اُس وقت جموں میں حالات ناسازگارہونے کی وجہ سے ملتوی کردیاگیاتھا اوراب جموں سینٹرکاامتحان دوبارہ 24 جولائی 2019 سے شروع کرنے کااعلان کیاگیاہے ۔اطلاع میں کہاگیاہے کہ بی ایڈکے تمام اساتذہ کومطلع کیاجاتاہے کہ بی ایڈسال اول اوربی ایڈسال دوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سا ل اول بی ایڈکے امتحان کاوقت دوپہر2بجے تا5 بجے ہے جبکہ سال دوم بی ایڈکے امتحان کاوقت صبح 9.30 بجے تا 12.30 بجے دوپہرہوگا۔لہذاتینوں بیچوں کے امیدواراپنے اپنے ہال ٹکٹ کے ہمراہ کے سی کالج آف ایجوکیشن مٹھی میں وقت مقررہ پر حاضر ہو جائیں۔یہ امتحانات24جولائی سے شروع ہوکر4اگست کواختتام پذیرہوں گے۔مزیداطلاع کیلئے مندرجہ ذیل فون نمبرات 9419962810،9419953955اور019-2460150پررابطہ کرسکتے ہیں۔
 
 
 

جموں ایسٹ حلقہ میں کانگریس کو بڑا دھچکہ 

جموں //  جموں ایئسٹ حلقہ کے پرانے شہر میں کانگریس کو اُس وقت بڑا دھچکہ لگا ،جب حلقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹریون ڈاکٹر نریندر شرما،یدھ ویر سیٹھی و دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی کا دامن تھاما ۔ ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں بی جے پی کے صدر دفتر پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں عرفان محمد ، عادل احمد، شبیر بھٹ، سارہ چودھری، سعید شفیع و کانگریس کے دیگر حمایتیوں نے کانگریس کو خیر باد کرکے بی جے پی میںشمولیت اختیار کی۔ا س موقعہ پر ان نئے کارکنوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کرنے کے کلچر سے بہت ہی متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی سرکار نے اقلیتوں کی بھلائی کے لئے بہت سے کام انجام دئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم سماج کانگریس کے گمراہ کن بیانات سے تنگ آئے ہیں،جو طبقہ کو فقط ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ انکا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ پارٹی کے لئے کام کریں ۔انہوں نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کو یقین دلایا کہ وہ بی جے پی کو مستحکم کرنے کے لئے انتھک کام کریں گے ۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر ایک طبقہ کی پہلی پسند بن گئی ہے۔انہوں نے ان لیڈروں کا پارٹی میں شامل ہونے پر انکی سراہناکی۔ ڈاکٹر نریندر سنگھ نے بھی نئے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی انہیں کسی بھی اچھی کام کیلئے مثبت کام کرنے میں مکمل تعاون دیا ۔
 

سی پی آئی ایم نے 

بین علاقائی مذاکرات و خود مختاری کی وکالت کی 

جموں //ریاست میں فرقہ وارانہ سیاست کو زندگی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے مبینہ الزام لگاتے ہوئے سی پی آئی (ایم )کے سیکرٹری ایم وائی تاریگامی نے ریاست میں بین علاقائی مذاکرات، خود مختاری کی وکالت کی ہے۔ پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو گورننس کے نئے کلچر کی ضروورت ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام خطوں ( جموں ،لداخ اور کشمیر )کو خود مختاری دی جائے(تاکہ ان خطوں کے لوگوں کی خواہشات کو پورا کیا جائے)۔انہوں نے الزام لگایا کہ برسوں سے ریاست کی خود مختاری کو ختم کیا گیا ہے ،جسے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کو اکٹھا کرنے کیلئے سیلف گورننس کو واحد ذریعہ قرار دیا۔انہوں نے دعوی ٰ کیا کہ ریاست میں فرقہ پرستی کے نقش و قدم میں اضافہ ہو رہا ہے،جس سے ریاست کے تینوں خطوں میںاعتماد میں کمی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کے درمیان بین ۔خطہ مذاکرات وقت کی ضرورت ہے،تاکہ بد اعتمادی کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں اپنے ملک اور پاکستان سے فرقہ پرستی سمگل کی گئی ہے ۔ سیاست دانوں سے فرقہ پرستی کی سیاست پر عمل نہ کرنے اور ریاست کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے تواریخی اتحاد، یکجہتی اور آپسی میل جول کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ریاست کے مختلف خطوں میں متعدد نسلیاتکو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ریاست کی وحدت کو برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے بین علاقائی مذاکرات اور خود مختاری کولوگوں کے جذبات سے تعبیر کیا اور اسے ریاست کو متحد رکھنے کیلئے ضرورت قرار دیا ۔
 

بی ایس ایف سیکنڈری سکول میںہفتہ بھر وجے دوس کااہتمام 

جموں //بی اسی ایف سینئر سیکنڈری سکول جموں کی جانب سے سکول کے احاطہ میں ’’20ویں وجے دوس ‘‘ منانے کے سلسلہ میں ہفتہ بھر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔سکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایس کے شکلہ نے سکول کے سابقہ طالب علم کرگل جنگ کے شہید  13۔ جیک رائفلز کے  میجر اجے سنگھ جسروٹیہ کو خراج عقیدت ادا کیا ۔جنھوں نے  15 جون 1999کومادر وطن کی خاطر اپنے ساتھیوں کو بچانے کیلئے اپنے جان کی قربانی دی ۔پرنسپل نے شہیدوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو اجا گر کیا ۔انہوں نے طلاب سے اپنے ملک کے عظیم بہادروں کی نقل کرنے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انہوں نے اے این او ویر جی پنڈتا نے بھی این سی سی طلاب پر ایسی تقریبات میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے پر زور دیا ۔سینئر کیڈٹ کرش بلوریہ نے کرگل کے بہادروں کی عظیم قربانی پر لیکچر دیا ۔
 

پردیش کانگریس کا گورنر کے بیان پر ناراضگی کا اظہار

جموں //جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے مبینہ متضاد بیان پر سخت رد عمل کا ظہار کیا ہے۔ ایک پریس بیان میں پارٹی کے ترجمان رویندر شرما نے گورنر کے بیان ،جس میں انہوں نے ملی ٹینٹوں سے سیکورٹی اہلکاروں کے بجائے رشوت خور عناصر کو اپنا ہدف بنانے کی صلاح دی تھی۔شرما نے مزید کہا ہے کہ گورنر کو بطور سربراہ ریاست اور محافظ آئین کا ایساغیر ذمہ وارانہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ گورنر جسے قانون کو لاگو کرنا یقینی بنانے کیلئے رکھا گیا ہے،اُس نے ایسا بیان  جاری کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رشوت خوری کے خلاف کسی بھی کاوائی کی مکمل حمایت کرے گی اور رشوت خوری میں ملوث لوگوں کے ساتھ تحت قانون سختی سے نمٹا جائے لیکن اس میں دوہرے ماپ دنڈ نہیں ہونے چاہیں۔
 
 

تازہ ترین