تازہ ترین

ست شرما نے وارڈ نمبر30 میں میکڈم بچھانے کے کاموں کا افتتاح کیا

تاریخ    23 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں//جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو بہتر انفراسٹریکچر مہیا کرنے کیلئے حلقہ کے سابقہ ممبر اسمبلی ست شرما نے پیر کے روز حلقہ کے  وارڈ نمبر 30 ۔ میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام کا افتتاح کیا۔سروال علاقہ میںگلیوں کی تعمیر و ترقی کام کا افتتاح کیا۔انکے ہمراہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اہلکارں ،بی جے پی کارکنوں اور و ارڈ نمبر 30 کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابقہ ممبر اسمبلی نے چند روز قبل علاقہ کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کو علاقہ میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کی یقین دہانی کی تھی ۔یہ کام محکمہ تعمیرات عامہ کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے،جبکہ راجپورہ چونگی سے گول پلی تک لنک روڈ پر ۔ بھی میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا ۔جسکے تحت سورج نگر، انٹروگیشن لین و ملحقہ علاقوں پر بھی میکڈٖم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جموں ویسٹ نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کافی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے تمام وارڈوں میںلوگوں کی بنیادی سہولیات میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے وارڈوں میں کروڑوں روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں۔ وارڈ کے کارپوریٹرنے سابقہ ممبر اسمبلی کی طرف سے انکے وارڈوں میں ترقیاتی کاموں  میںسرعت لانے کی سراہناکی ۔ وارڈ کے باشندوںنیسابقہ ممبر اسمبلی کی جانب سے وارڈ میں سڑکوں کا کام شروع کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے کی ستائش کی ۔ اے ای ای گرچرن سنگھ ، جے ای پرمجیت سنگھ ، وینا گپتا ،ایڈوکیٹ راجیش گپتا، پونیت مہاجن ، کیشو چوپڑہ، دیپک کمار، بنسی لعل شاستری، نریندر سنگھ سلاتھیہ، منوہر سنگھ ، راجیش سینی، دیویندر سنگھ وزیر، ماسٹر سکندر،پون گپتا، میش گپتا، کلدیپ گپتا،راجن سلگوترہ اور متعدد شہری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔