تازہ ترین

سکاسٹ ٹیچرس ایسو سی ایشن جموں کی میگا شجر کاری مہم شروع

تاریخ    23 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں / / سکاسٹ ،ٹیچنگ ایسو سی ایشن جموں نے پیر کے روز یہاں میں کیمپس چٹھا میں زیر قیادت صدر سکاسٹ۔ ٹی اے جے ڈاکٹر وکاس شرما نے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا،جس دوران متعدد اقسام کے 550 پودے لگائے گئے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایک ما ہ کے دوران سکاسٹ۔جموں کے متعدد کیمپوں ، ریسرچ اسٹیشنوں ، کرشی وگیان کیندروں پر تقریباً4000سے 5000 پودے لگائے جائیں گے۔شجر کاری کا افتتاح سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے ایس رزم نے Alstonia قسم کا درخت لگا کر کیا، جس دوران سینئر پروفیسروں ،فیکلٹی ممبروں،سائنسدانوں ،سکالروں ،طلاب اور میڈیا برادری نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جے پی شرما نے  Eucalyptus کا پودہ لگایا ۔جن دیگر افسراں نے شجر کاری میں شرکت کی ،اُن میںڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر ٹی اے ایس گنائی، ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر دیپک کھیر، ڈین ایف او اے ڈاکٹر ڈی پی ابرول،ڈین ایف بی سائنس ڈاکٹر سیہہ رضوی، رجسٹرار راجیش تلوار،اور صدر نان ٹیچنگ ایمپلائز ایسو سی ایشن پی ڈی کے اپل بھی شامل تھے۔سکاسٹ ،جے کے وی سی ڈکٹر رزم نے طلاب کو اس مہم میں ملوث کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ وہ ان پودوں کی جانکاری حاصل کر سکیں۔شجر کاری مہم پروفیسر ڈاکٹر ایس کے گپتا،ڈاکٹر وویک ایم آریہ ،ڈاکٹر پی کے رائے ،ڈاکٹر راجیو سانگڑہ اور این کے رینہ نے منعقد کی۔