تازہ ترین

اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی کا امرناتھ بھنڈارہ23ویں روز میں داخل

تاریخ    23 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کا امرناتھ بھنڈارا۔23ویں روز میں داخل ہواہے، جو ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش  وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتدا ء سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے 23 ویں روز لنگر کا افتتاح سمتی کے صدر سناتن دھرم سبھا بودھ راج شرما نے اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرپرشوتم شرما اور سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے23ویںروز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے برت رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے بتایا ہے کہ ڈوگرہ کلچر کی ’’اتتھی دیو بھوا‘ کی فلاسفی ہے اور سمتی کی جانب سے کی جا رہی کاوشوں سے سماج میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ بودھ راج شرما نے سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے پر ریاست کے عوام کی سراہنا کی اوراکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی جموں و کشمیر کی جانب سے یاتریوں کے لئے منظم طریقہ سے لنگر کا اہتمام کرنے کی ستائش کی۔ ۔بھنڈارہ میں شرکت کرنے والوں میںبودھ راج شرما،جگدیش شرما ،کلدیپ راج شرما ،کلدیپ سنگھ ،آزاد سنگھ ، دلیپ گپتا،  سوتنتر بخشی،ہیپی شرما ،نکھل گروور، رنجے شرما ، دیس راج شرما ،رمیش چندر، روہت سینی، اجے کمار، وشال شرما ،راجیش شرما و دیگران بھی تھے۔