تازہ ترین

کے۔ وِجے کمار نے فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کے

حصول اراضی معاملات پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا

تاریخ    23 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


 جموں//گورنر کے مشیر کے ۔ وِجے کمار نے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کے اِلتوا ٔ میں پڑے حصولِ اراضی کے معاملات پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر جموں نے میٹنگ کے دوران اِس معاملے پر تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے مشیرموصوف کو اِلتوأ میں پڑے اراضی کے معاملات کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر موصوف نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان معاملات کو جلد از جلد حل کریں۔میٹنگ میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، سپیشل ڈی جی سی آر پی ایف ، آئی جی پی جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، وائس چیئرمین جے ڈی اے کے علاوہ فوج و دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔