تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


منگوٹہ میں کئی گھروں میں چوری کی کوششیں 

طارق شال 
 
تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے منگوٹہ علاقہ میں گذشتہ رات متعدد رہائشی مکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق منگوٹہ علا قہ میں 20اور 21جولائی کی درمیانی شب محمد بشیر ولد ولی محمد اور پرویز احمد ولد لعل دین کے مکانات کے تالے توڑ کر گھر میں موجود ساز و سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت متعدد مکان مالک اپنے مال مویشیوں کے ساتھ ڈھوکوں میں ہیں جبکہ ان کے گھروں میں تالے لگے ہوئے ہیں جبکہ ہر بر س اس موسم میں نقب زن لوگوںکے ڈھاکوں میں ہونے کا فائدہ اٹھا نے کی کوشش کرتے ہیں ۔اس سلسلہ میں تھنہ منڈی پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 

مینڈھر شیئر مارکیٹ معاملہ ،مزید 3دکانیں تالہ بند 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر شیئر مارکیٹ کے سلسلہ میں مزید تین دکانوں کا تالا بند کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیم کی جانب سے نائب تحصیلدار مینڈھر کی موجودگی میں مزید تین دکانوں کو تالا بند کرتے ہوئے کچھ کمپیوٹروں کو بھی ضبط کرلیا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرائم برانچ کی جانب سے گزشتہ روز معاملہ میں ملوث 6ملزمان کیخلاف چارج شیٹ پیش کی گئی تھی جبکہ اس سلسلہ میں تمام ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں ۔دکانوں کو تالا بند کرنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
 

سرنکوٹ میں ٹریفک پولیس کی کارروائی 

30گاڑیوں کے چالان ، منی بس ڈرائیورکیخلاف معاملہ درج 

بختیار حسین 
سرنکوٹ// سرنکوٹ میں پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کر تے ہوئے 30گاڑیوں کے چلان کاٹے جبکہ اس دوران قانون کی خلاف وزری کرنے پر ایک ٹیمپو کو ضبط کر لیا گیا او ر ایک منی بس میں اور لوڈنگ کئے جانے پر معاملہ درج کرلیا گیا ۔ڈی ایس پی پونچھ کی قیاد ت میں شروع کی گئی مہم کے دوران 16سواریوں کی گنجائش والی منی بس میں 29سواریاں لوڈ کرنے کے سلسلہ میں ڈرائیور کیخلاف ایک مقدمہزیر ایف آئی آر نمبر 187/2019 درج کرتے ہوئے بغیر کاغذات کے ایک ٹیمپو کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔مذکورہ مہم کے دوران تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کیساتھ ساتھ سیٹ بیلٹ ،ہیلمٹ ،اور لوڈنگ ،تیز رفتاری وغیرہ کی چیکنگ کی گئی ۔
 

بالا کوٹ میں ایس آر ٹی سی بس سروس چلانے کی مانگ 

جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کی سرحدی تحصیل بالا کوٹ کی عوام نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں اور کالج اور سکولوں کے بچوں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے تحصیل کے مختلف علا قوں میں دو سرکاری بسیں لگائی جائیں تاکہ عوام اور طلباء کو درپیش مسائل کم ہو سکیں ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ سرحدی تحصیل بالا کوٹ کی مختلف رابطہ سڑکوں پر ٹاٹا سومو گاڑیاں چلتی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں بالخصوص سکولوں اور کالج جاتے ہوئے بچوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامناکرنا پڑرہاہے ۔اس سلسلہ میں با لاکوٹ کی خاتون سرپنچ نصرت ایاز بالا کوٹوی نے کہاکہ ریاستی گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ سرحدی علاقہ بالاکوٹ کے اندر گورنمنٹ ٹرانسپورٹ کی دو بسیں چلائی جائیں تاکہ بچے آرام سے مینڈھر کے سکولوں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے جا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقہ بالاکوٹ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے رکھنے والے بچے چھوٹی گاڑیوں پر سفر کرنے کیلئے مجبور ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکار فوری طور علاقہ کے اندر دو بسیں بھیجے تاکہ سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگوں کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ فوری طور گورنمنٹ بسوں کا بندو بست کیا جائے تاکہ سرحدی علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بچے آسانی سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
 

بڈھا امرناتھ یاترا 2019

ایس ایس پی پونچھ نے منڈی کے معززین کیساتھ اجلاس منعقد کیا

عشرت حسین بٹ
 
منڈی//بڈھا امرناتھ یاترا کے حوالے سے ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے منڈی کے معززین اور بڈھا امرناتھ مندر کمیٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے یاترا کو بہتر ڈھنگ سے انجام کروانے کی اپیل کی ہے۔ اس موقعہ پر منڈی کے تمام معززین نے ایس ایس پی کو یقین دہانی کروائی کہ ہر برس کی طرح امسال بھی منڈی میں یاترا کو کامیاب بنانے ہر ممکن کوشش کرئیں گے ۔مقررین نے کہاکہ منڈی کے لوگوں نے ہمیشہ یاترا کا استقبال کیا ہے اور اس بار بھی اسی سلسلے کو نبھایا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ اس سے قبل بھی ملک کے کونے کونے سے یاتریوں نے آکر بڈھا امرناتھ منڈی کے درشن کیے اور یہاں سے وہ آپسی بھائی چارے کی مثال لے کرگئے اور آئندہ بھی مذکورہ عمل کو جاری رکھا جائے گا۔معززین نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ رکشا بندھن اور یاترا کو بہ حسن خوبی نبھانے میں پولیس اور سیول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔اس موقعہ پر شمیم گنائی ،غلام عباس، طارق منظور، عبدل احد بٹ، فاروق نجار وشو ہندو پرشد کے ضلع صدر نیشو گپتا ،ایڈو کیٹ سنیل شرما کے علاوہ بی ایس ایف کی 139ویں بٹالین کے کمانڈ نگ آفیسر ،ایڈیشنل ایس پی پونچھ ودیگران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
 

مینڈھر کے کئی وفود کی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملا قات 

جاوید اقبال 
 
مینڈھر//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے مینڈھر دورہ کے دوران ڈاک بنگلہ مینڈھر میں کئی وفود نے ان سے ملاقات کرکے مینڈھر میں عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں آفیسر موصوف کو جانکاری فراہم کی ۔وفود نے کہاکہ مینڈھر کے دیہی علا قوں میں عوام کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ متعلقہ محکموں کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہاہے ۔گلہو تہ ،نکہ منجہاڑی اور ناڑ علا قہ سے آئے ہوئے وفود نے ڈی سی سے ملا قات کے دوران طوطا گلی تا نکہ سڑک کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت دینے کیلئے انتظامیہ کے کام کی ستائش کی ۔وفود میں شامل اراکین نے کہاکہ طوطا گلی تاکہ نکہ سڑک گزشتہ 35برسوں سے زیر تعمیر ہے لیکن ابھی تک پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچی جبکہ سڑک کے مکمل ہو نے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو سہولیات میسر ہو نگی ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت سڑک کو جلداز جلد مکمل کیا جائے ۔اسی دوران ریلاں گوہلد کا ایک وفد بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملا قی ہوا ۔وفد میں شامل اراکین نے   علاقہ کے اندر بجلی ،پانی اور سڑکوں کی خستہ حالی کے سلسلہ میں ڈی سی کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے مانگ کی کہ عوام کو سڑک کے علاوہ جلداز جلد دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
 
 

تازہ ترین