ترال میں 10کنال باز یاب

تاریخ    18 جولائی 2019 (03 : 11 PM)   


سید اعجاز
ترال//ترال میں سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹانے کی مہم کے دوران 10کنال اراضی کو بازیاب کیا گیا۔تحصیلدار ترال غلام رسول بٹ نے محکمہ مال کے افسروں اورایس ایچ او ترال پیر گلزار احمد کے ہمراہ گلاب باغ (ون بٹ) میں تقریباً 10کنال اراضی سے قبضہ ہٹا لیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے ایک نہر جا رہی تھے جو وسیع اراضی کے رقبے پر پھیلی تھی تاہم کچھ خود غرض عناصر نے اس نہر پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیرات کھڑا کئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے میں یہ مہم جاری رہے گی اوررابطہ سڑکوں پر بھی جہاں قبضہ جمایا گیا ہے اُسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
 
 

تازہ ترین