کرناہ اورپونچھ اور کنگن میں حادثے شہری لقمۂ اجل ،15دیگرزخمی

تاریخ    18 جولائی 2019 (03 : 11 PM)   


غلام نبی رینہ+جاوید اقبال
کنگن//کرناہ، پونچھ //گبرا کرناہ اورپونچھ کے مینڈھر میں سڑک کے دو الگ الگ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ دیگر15شدید زخمی ہوئے جن میں 4کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔اس دوران بارڈ پاڈن گگن گیر میں ایک گاڈی زیر نمبر JK13, 6362 اور سنٹرو کار JK01S, 0680کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شاہد احمد ساکن مامر کنگن، دس سالہ مدثر احمد ساکن ہاین پالہ پورہ کنگن زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن منتقل کیاگیا۔دریں اثناء سب ڈویژن مینڈھر کی منکوٹ تحصیل پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 11زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔سلانی سے ایک درجن سے زائد افراد ٹاٹاموبائل زیر نمبر JK02AH-0652 پر سوار ہوکر سخی میدان میلہ میں شرکت کیلئے آرہے تھے جس دوران اوچھاد کے مقام پرتیزرفتاری میںموڑ کاٹتے ہوئے گاڑی حادثے کاشکار ہوکر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ اس دوران نزدیکی بی ایس ایف کیمپ سے اہلکار ایمبولینس گاڑی کے ہمراہ پہنچے اور انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے بچائو کارروائیاں شروع کیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔بچائو کارروائی کرکے تمام افراد کو اوپر سڑک پر لایاگیالیکن ایک شخص کی موت ہوگئی تھی جس کی شناخت 45سالہ صید محمد ولد محمد بشیر ساکن درہ دلیاں کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کو زخمی حالت میں سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیاگیا جہاں سے چار زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری بھیج دیاگیاجن کی پہچان 13سالہ محمد جاوید ،54سالہ عبدالغنی ،40سالہ عبدالعزیزعمر اور13سالہ شعیب علی ساکنان سلانی کے طور پر ہوئی ہے ۔دیگر تمام زخمیوں کا علاج سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں کیاجارہاہے جن کی شناخت الطاف حسین ،شوکت علی ،شرافت علی ،محمد افراز،محمد صغیر،غلام نبی ساکنہ سیلانی اور مقصوداحمد ساکنہ منگناڑ پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز خان نے بتایاکہ راجوری منتقل کئے جانے والے چار زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج مینڈھر میں ہی چل رہاہے ۔اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر اور ایس ڈی پی او سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچے اور ایس ڈی ایم مینڈھر نے مرنے والے شخص کے لواحقین کو دس ہزار روپے دئے جبکہ راجوری منتقل کئے جانے والے زخمیوں کوپانچ پانچ ہزارروپے فراہم کئے گئے ۔ مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔دریں اثناء نائب تحصیلدار منکوٹ محمد ایوب حادثے کی خبر سنتے ہی ایک موٹر سائیکل پر موقعہ پر تیزی سے جائے حادثہ کی طرف جارہے تھے کہ انکا موٹر سائیکل بھی حادثے کا شکار ہوگیا جسکی وجہ سے انکو معمولی چوٹیں آئیں ۔ادھرتحصیل کرناہ کے گبرا تحصیل میں ایک ماروتی گاڑی زیر نمبر JK09B33570حادثے کی شکار ہوئی ہے جس دوران گاڑی میں سوار 3بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا گاڑی کا ڈارئیور عظمت احمد جو پیشہ سے ایک استاد ہے زخمی ہوا ہے ذرائع نے بتایا حادثے میں زخمی ہوئے 2بچوں اور ایک خاتون کی حالت نازک ہے ۔ادھر ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ9زخمی ہوگئے جن میں سے 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے 
 

تازہ ترین