عوامی حکومت کا کوئی متبادل نہیں | نیشنل کانفرنس عوامی مشکلات کا مداوا کرے گی: عمر عبداللہ

تاریخ    18 جولائی 2019 (03 : 11 PM)   


نیو ڈسک
سرینگر// نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس نائب صدرعمر عبداللہ کی قیادت میں آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرنوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ساڑھے 3گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر ،معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے علاوہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال ، نامساعد حالات، لوگوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل و مشکلات ، انسانی حقوق کی پامالیوں، لوگوں کی ناراضگی اور اس وقت ریاست کو درپیش مختلف چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے موجودہ ریاست کے نامساعد و ناگفتہ بہہ حالات اورانسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری رہنے پر زبردست تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی منتخبہ حکومت کو کئی متبادل نہیں ہوسکتا ہے جب تک یہاں ایک عوامی حکومت معرض وجود نہیں آتی تب تک لوگوں کو کسی بھی قسم کی راحت پہنچنے کی اُمید نہیں۔ ممبران اجلاس میں صوبہ کشمیر کے موجودہ سیاسی اور تنظیمی امورات اور لوگوں کے ان درپیش مشکلات اور مصائب کی جانکاری دی جن سے ریاست کا عوام اس وقت دوچار ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات اور مصائب کے موجودہ دلدل اور ریاست کو غیر یقینی صورتحال سے نجات دلانا نیشنل کانفرنس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ایجنڈا میں ریاستی عوام کے مفادات اور احساسات کا مکمل تحفظ موجود ہے اور ہماری جماعت عوامی اشتراک سے ہر اُس چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے جو اس وقت ریاست کو درپیش ہیں۔ عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈران کی طرف سے پارلیمانی انتخابات میں جیت کے بعد کانسچونسیوں میں جاکر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ رابطہ مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے سے ہی پارٹی مضبوطی اور پارٹی کی مضبوطی سے ہی ہم لوگوں کے مسائل و مشکلات کا ازالہ اور ریاست کے مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں سینئر پارٹی لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، شریف الدین شارق، محمد اکبر لون، سکینہ ایتو،پیرزادہ احمد شاہ، مبارک گل، آغا سید روح اللہ ، علی محمد ڈار،محمد سعید آخون، ضلع صدور، ضلع سکریٹری ، انچارج کانسچونسیز، یوتھ اور خواتین ونگ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ 
 

تازہ ترین