تازہ ترین

بی ایس ایف سکول نے ون مہوتسو منایا

تاریخ    18 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں //بی ایس ایف سکول ایکو کلب کے بینر تلے ون مہوتسو منانے کے سلسلہ میں سکول احاطہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میںکافی جوش و خروش سے شرکت کی گئی۔ تقریب منعقد کرنے کا مقصد علاقہ کو سر سبز بنانا تھا ،تاکہ گلوبل وارمنگ کا تدارک کیا جا سکے۔شجر کاری مہم کا مقصد شرکا کو کرہ ارض کو سر سبز اور شفاف رکھنے کیلئے اپنی سماجی اور ماحولیاتی ذمہ واریوںکے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔پروگرام کے دوران کافی تعداد میں درخت لگائے گئے۔اس موقعہ پر شرکا نے پودوں کو تحفظ دینے کی حلف بھی لی ۔اس موقعہ پر شرکا کو ماحول کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنا کردار نبھانے کی حوصلہ ا فزائی کی گئی۔شرکا نے ماحول کو صاف و شفاف بنانے میں شجر کاری میں بھی حصہ لیا۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایس کے شکلہ نے ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔۔اس موقعہ پرانہوں نے طلاب کو ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کیلئے درخت لگانے کی اہمیت پر بھی جانکاری دی گئی اور اسے ایک اخلاقی فرض بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کیمپس کو پلای تھین سے پاک بنانے کا تجویز پیش کی۔انہوں نے کہا کہ طلاب کو شجر کاری مہم سے جوڑنے پر زور دیا۔انہوں نے اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے پر بھی زور دیا ،جس سے دیگر لوگوں کو بھی اپنی سماجی و اخلاقی فرض کی حوصلہ افزائی ہو۔