۔51واں آرئینزروزگار میلہ

۔ 13کمپنیوں نے 67موزون امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا

تاریخ    18 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


 جموں //آرئینز گروپ آف کالجز کے 51ویں جاب فیسٹول کے دوران تقریباً 13کمپنیوں نے 67  موذوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاہے۔جاب فیسٹول کے دوران تقریباً ایک ہزار اُمید واروں نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر آرئینز گروپ آف کالجز پروفیسر بی ایس سدھونے جاب حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کام کی کوئی قلعت نہیں ہے بلکہ ہنر مند ارو تربیت یافتہ نوجوانوں کی کمی ہے۔سدھو نے امیدواروں سے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بھارتی آئی ٹی شعبہ میں2019-20 کے دوران مزید تقریباً 2.5 لاکھ ملازمتیں پیدا کی جائیں گی،جو کہ کل 13فی صد اضافہ ہوگا۔انہوں نے جاب حاصل کرنے والوں سے اپنے نتائج آرئینز گروپ آف کالجز کی ویبسائٹ سے پتہ کرنے کو کہا ہے۔بھرتی اور سلیکشن عمل کے دوران ناکام رہے امیدواروں نے یہ اپنی خامیوں کو محسوس کیا ،جس کو وہ دور کرکے مستقبل میں اپنے مواقعوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین