غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی ، 15 ٹریکٹر اور ایک ٹپر ضبط

تاریخ    18 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


حافظ قریشی
بسوہلی // بسوہلی میں تحصیلدار شیتل نگر، الطاف حسین ملک کی صدارت میں  نائب تحصیلدار بسوہلی اور انکے ہمراہ ایس ایچ او بسوہلی اور فارسٹ آفیسر جندورٹہ نے غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف بسوہلی کے ڈھالی گاڈ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 ٹریکٹر اور ایک ٹپر کو ضبط کیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر وٹپر چلاک  بسوہلی رنجیت ساگر ڈیم کے کنارے ڈالی کھڈ سے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکال رہے تھے  اطلاع ملنے پر تحصیلدار شیتل نگر اور نائب تحصیلدار بسوہلی ، فارسٹ آفیسر جندروٹہ نے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر گاڑیوں کو ضبط کیا۔

تازہ ترین