آر ایم پبلک سکول میں اورینٹیشن پروگرام اختتام پذیر

تاریخ    18 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں//آر ایم پبلک سکول میں اورینٹیشن پروگرام اختتام پذیر ہوا جسکا اہتمام Cordova publications پبلکیشنز کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ایک بیان کے مطابق پروگرام کا افتتاح ریسورس پرسنز کی جانب سیٹرسٹی ریتا مینگی اور ڈائریکٹر رکھشن مینگی ،پرنسپل رویندر کور ، انچارج شکھشا نکیتن جیون نگر نرملا شرما اور شکھشا نکیتن جیون نگر، گاندھی نگراور آر ایم پبلک سکول کے انچارجوں کے ہمرا  رواعتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا ۔اس موقعہ پر ریورس پرسنز میں ڈاکٹر گورمیت کور گل، مکیش کمار سنگھ ،راجن سنگھ ،ویک گپتا، آیوش رینہ شامل تھے۔ریسورس پرسن ڈاکٹر گورمیت کور نے طلاب کو کس طرح سے کلاسوں میں نمٹا جائے کے موضوع پر پروگرام منعقد کیا۔پروگرام اساتذہ کیلئے بہت ہی کار آمد اور تخلیقی تھا ۔شکھشا نکیتن جیون نگر، گاندھی نگراور آر ایم پبلک سکول کے تقریباً350 ۔اساتذہ نے شرکت کی۔پروگرام کا اختتام انچارج شکھشا نکیتن جیون نگر نرملا شرما کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔ 
 

تازہ ترین