تازہ ترین

محکمہ اطلاعات کی جانب سے منشیا ت مخالف پروگرام کا اہتمام

تاریخ    23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں//محکمہ اطلاعت و عوامی تعلقات کی کلچرل ونگ نے بدھ کے روز یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرنسر میں منشیات کی بدعت کے خلاف ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔سکول کے پرنسپل سبھاش چندر شرما  اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ۔پروگرام میں کل ملا کر 11طلاب نے شرکت کی اور موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقابلہ میں گیاروہیں جماعت کی شوانی ٹھاکور نے پہی پوزیشن جبکہ اسی جماعت کی مانسی شرما نے دوسری پوزیشن اور دسویں جماعت کی تانہیا شرما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سکول پرنسپل نے محکمہ اطلاعت کی جانب سے اس اہم موضوع پر مقابلہ منعقد کرنے کی کافی ستائش کی۔انہوں نے طلاب کو اس مدعے پر عام لوگوں میں بیداری پھیلانے پر زور دیا ۔مہمان خصوصی نے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی طلاب اور سماج کے لئے منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔حلقہ سرنسر کے سرپنچ نے بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد ازاں ، طلاب اور کلچرل ونگ کے کلا کاروں نے منشیات کے مضر اثرات  اور لوک تمدن پر ایک تمدنی پروگرام پیش کیا ،جسے سامعین نے کافی پسند کیا۔سرپنچ بودھ راج ،ڈرامہ انسٹریکٹر وجے آنند، محکمہ اطلاعات کے سینئر کلا کاربشمول یش کمار، مہندر کمار، راکیش کمار اور بلبیر سنگھ ،سٹاف ممبران اور طلاب کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔