بانڈی پورہ کی دو بستیاں بنیادی سہولیات سے محروم

تاریخ    22 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


عازم جان
بانڈی پورہ//لہروال پورہ ماہی گیر بستی اور اپر کڑورہ پسوال پٹی گجر بستی بانڈی پورہ بجلی ،پینے کے صاف پانی اوردیگر بنیادی سہولیات محروم ہیں جبکہ اہم شریف زیارت کو جانے والی سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہے ۔ لہروال پورہ کی آبادی نے بتایا کہ لہروال سڑک نہایت ہی خستہ ہے اور سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کاچلنا پھر نا دوبھر بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بستی پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہے ۔اس دوران اپرکڑورہ کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ آراینڈ بی نے سڑک تعمیر کرنے کا کام ایک سال قبل شروع کیا تھا لیکن اُسے ادھورا ہی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔اہم شریف آرم پورہ کے لوگوں نے بتایا کہ بانڈی پورہ سے اہم شریف زیارت کوجانے والی سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب زیارت پر جانے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 

تازہ ترین