اوڑی میں 2ملازمین کی غرقآبی کا واقعہ | ایل او سی کے آر پار دریائے جہلم میں تلاش جاری

تاریخ    22 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی میں دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے دو ملازمین کی بازیابی کیلئے ایل او سی کے دونوں جانب تلاش جاری ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ  دردکوٹ نامی گاوں میں پیر کو سرینگر۔ مظفر آباد سڑک پر ایک آلٹو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں محکمہ بجلی میں بطور لائن مین کام کر رہے دو ملازمین گاڑی سمیت دریائے جہلم میں ڈوب گئے ۔ مقامی لوگ، پولیس اور غوطہ خور ٹیمیں دردکوٹ اور کمان پل کے ارد گرد جہلم میں اِن دو افراد کی تلاش کر رہے تھے تا ہم ابھی تک ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ادھر پاکستانی میڈیا کے مطابق ان دو افراد کی لعشوں کو سرحد کے اْس پر جہلم کے ارد گرد تلاش کی جا رہی ہیں۔رپوٹ کے مطابق کالگئی اور سلطان ڈھکی کے رہائشیوں نے ایل او سی کی دوسری طرف اطلاع پہنچائی کہ ان کے دو رشتہ دار پیر کی شام گائوں اڑوسہ اوڑی سے کالگئی اور سلطان ڈھکی جاتے ہوئے گاڑی سمیت جھندیاں جھولہ کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں جاں بحق ہونے والے افراد معروف زمان ساکنہ کالگئی اور سعید میر ساکنہ سلطان ڈھکی کی نعشیں وہاں آگئی ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دریائے جہلم سے کوئی بھی نعش برآمد نہیں ہوئی۔
 
 

تازہ ترین