آنجہانی راجیو گاندھی قدآور لیڈر | خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: میر

تاریخ    22 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


نیو ڈسک
سرینگر //ریاستی کانگریس سے وابستہ سینئرلیڈران نے ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو اُن کی 28برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی نے ملک کو اتحاد، بھائی چارے اور ترقی کی راہ دکھلائی۔اس موقعے پر میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈران نے مرحوم میرواعظ مولانا محمد فاروق اور مرحوم خواجہ عبدالغنی لون کو اُن کی برسیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔  جموں کشمیر پردیش کانگریس کے سینئر لیڈران اور کارکنان کی منگلوار کو ایک اہم نشست زیر صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ملک کے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے سابق رہنما آنجہانی راجیو گاندھی کو اُن کی 28ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود لیڈران نے بتایا کہ بھارت رتن سے نوازے جاچکے آنجہانی راجیو گاندھی کی شہادت ملک کو اتحاد، بھائی چارے اور تعمیر و ترقی کی راہ پر ہمیشہ آگے لے جائیگی۔ پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں آنجہانی کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ راجیو گاندھی جیسے قدآور لیڈران اپنی قربانیوں اور خدمات کے حوالے سے ہر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ غلام احمد میر نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے آنجہانی راجیو گاندھی کو ملک کا قدآور لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ملک نے آسمان کی بلندیوں کو چھوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کی قیادت میں ملک نے تعمیر و ترقی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ 
 

تازہ ترین