تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


نیو ڈسک

 عرس مبارک حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؓ

میر واعظ ہمدانی کاآج خانقاہ ایشان صاحب میں بیان ہوگا

سرینگر//عرس مبارک اُم المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؓکے سلسلے میں آج یعنی جمعرات 10ماہ رمضان المبارک مطابق 16مئی میرواعظ کشمیر مولانا مولوی ریاض احمد ہمدانی قدیم خانقاہِ حضرت ایشان شیخ یعقوب صرفی زینہ کدل نمازِ ظہر کے بعد حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کی پاک سیرت، سخاوت ، علمی اور روحانی کمالات و تاجرانہ خوبیوں اور پیغمبرآخرزمانؐ کے تئیں حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کی وفاپر بیان کریں گے جبکہ 12رمضان المبارک بمطابق 18مئی بروز سنیچر وار درگاہِ غوثیہ عالی کدل رہباب صاحبؒ میں 12بجے دن بیان ہوگا ۔ 17رمضان المبارک 23مئی یوم جنگ بدر کے سلسلے میں مسجد شریف سید جمال الدین مدنی جمالٹہ چوک میں 12بجے دن سے وعظ بیان کریں گے۔
 
 
 
 
 

نوہٹہ کے آتشزدگان کیساتھ ساگر کا اظہارِ یکجہتی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے شہر خاص کے ملک صاحب نوہٹہ میں ہولناک آگ کی واردات میں 6مکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ ساگر نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر متاثرین کی راحت رسانی کیلئے اقدامات اٹھائے اور ساتھ ہی متاثرین کی عارضی رہائش اور قیام و طعام کا بھی بندوبست کیا جائے۔
 

نٹی پورہ میں7قمار باز گرفتار  داؤ پر لگائی گئی رقم ضبط 

سرینگر// سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے نٹی پورہ چھانہ پورہ علاقے میں قائم قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ ڈالا اور وہاں 7جواریوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے 14ہزار 6سو روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمد کرکے ضبط کئے ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 88/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
 
 
 
 

 نٹی پورہ سڑک کی خستہ حالی دکانداروں کا احتجاجی دھرنا

 سرینگر// شہر سرینگر کے نٹی پورہ علاقہ میں بدھ کو دکانداروں نے سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چھانہ پورہ بائی پاس روڑ پر دھر نادیا ۔ نٹی پورہ میں بدھ کی صبح درجنوں دکاندار سڑک پر آئے اور چھانہ پورہ بائی پاس روڑ کو بند کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ٹریفک بند ہوگیا۔احتجاجی انتطامیہ مخالف نعرے لگا رہے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ کسی تاخیر کے بغیر سڑک کی مرمت کی جائے۔ ان کا کہناتھا کہ علاقہ کی سڑکیں تباہ حال ہیں۔ ان پر دوران سفر گھوڑا گاڑی میں سفر کرنے کا احساس ہوتا ہے کیونکہ یہ سڑ ک اصولاً نا قابل سفر بن چکی ہے۔مظا ہرین کا کہنا تھا کہ خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کے علاوہ مریضوں کیلئے یہ سڑکیں کافی دشوار بن گئی ہے جس سے عوام ذہنی طور پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار بھی مدھم ہوگئی ہے اور گاڑیاں کچھوئے کی رفتار سے چلتی ہے ۔لوگوں نے متعلقہ محکموں کی طرف سے سڑکوں کی مرمت میں تاخیر پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم میں بہتری کے باوجود حکام نے لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور انہیں اس بات کا احساس نہیں ہے کہ عوام کو کس قدر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
 
 
 

 کے کے شرما 17مئی کو  سرینگر میں لوگوں سے ملیں گے

سرینگر// گورنر کے مشیر کے کے شرما 17 مئی 2019ء جمعہ کو لوگوں سے ملنے کے لئے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں صبح 10بجے سے دوپہر 12تک موجود رہیں گے۔مشیر موصوف سے ملنے کے خواہشمند وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نام گورنر گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں درج کرائیں۔