تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


سکھ یونائیٹڈ فرنٹ کا ہنگامی اجلاس ،سمبل واقعہ کی سخت مذمت 

جموں//متعدد سکھ انجمنوں کی بدھ کے روز ایک ہنگامی میٹنگ زیر قیادت سکھ یونائیٹڈ فرنٹ جے اینڈ کے ایس سدشن سنگھ وزیر منعقد ہوئی۔اجلاس میں بانڈی پورہ کے سمبل علاقہ میں تین سال کی کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی کی سخت مذمت کی گئی ۔ شرکا نے اس فعل میں ملوث مجرم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں اس واقعہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کرنے  اور مجرم کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا گیا،تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو پائیں ۔علاوہ ازیں ، شرکا نے گورنر سے اس سلسلہ میں قوانین کی ترمیم کرکے عصمت ریزی کے معاملات میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں متاثہ کنبہ کو ہر قسم کا انصاف مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والی سکھ تنظیموں میں شرومنی اکالی دل، استری اکالی دل، یوتھ اکالی دل، سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن ، بھائی کنہیا نشکام سیوا سوسائٹی، سکھ ویلفیئرسوسائٹی، سکھ نوجوان سبھا  وغیرہ شامل تھی۔جن سکھ لیڈروں نے اجلاس میں شرکت کی ،اُن میںایس دیال سنگھ وزیر، دربیندر سنگھ ، مہندر سنگھ ،سردارنی کلدیپ کور، سردارنی گورمیت کور، ہزارا سنگھ ، سریند رسنگھ ، گجن سنگھ ، پرمجیت سنگھ ، رویندر سنگھ ،یدھ ویر سنگھ ،ہرپریت سنگھ ، ہرپریت سنگھ لکی، راجندر سنگھ ،راجا سنگھ ،جگجیت سنگھ ، من موہن سنگھ ، کلونت سنگھ ،کلدیپ سنگھ ملک، سرجیت سنگھ ،کلونت سنگھ ،رسبیر سنگھ ، تیجپال سنگھ،کلتار سنگھ وغیرہ بھی شامل تھے۔
 

جموں میں ووٹ شماری کے انتظامات کا جائزہ

جموں //ریٹرننگ افسر جموں پارلیمانی حلقہ رمیش کمار نے بدھ کے روز یہاں مقابلے میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور سینئر افسروں کے سا تھ ووٹ شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا ۔ ریٹرننگ افسر نے ضلع انتظامیہ سے ووٹ شماری کا عمل نہایت ہی پیشہ وارانہ میکنزم کے ساتھ منعقد کرنے کو کہا ۔انہوں نے سلامتی کے انتظامات ،ووٹ شماری کے لئے عملہ کی تعیناتی اور نتائج کے اعلان کے میکنزم کیلئے معقول منصوبہ بنانے پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ای وی ایز اور وی وی پی ایٹئیزکوسٹرانگ روم سے کاونٹنگ
 ہال تک لیجانے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ہدایات اور پروٹو کول پر عمل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے مقابلہ میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے اپنے ایجنٹ بر وقت تعینات کرنے کو کہا ،تاکہ انکے شناختی کارڈ کو ووٹ شماری سے قبل تیار کیا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کسی بھی شخض کو جائز شناختی کارڈکے بغیر ووٹ شماری کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔آر او نے تمام انتظامات پیشگی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسروں کو تن دہی اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا ،تاکہ ووٹ شماری کا عمل صافو شفاف اور پیشہ وارانہ طریقہ سے منعقد ہو۔
 

ہریانہ کی طالبہ نے نرسنگ نتائج میں اول پوزیشن حاصل کی

جموں//آرئینز انسٹیچوٹ آف نرسنگ ،راجپورہ ،چندیگڑھ کے جی این ایم سیکنڈ ائیر کے نتائج میں ہریانہ کی طالبہ نے71فیصدی نمبرات حاصل کرکے ہریانہ کا نام روشن کیا،جسکے نتائج کاپنجاب نرسز رجسٹریشن کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔انسٹیچوٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امتحان میں راجپورہ ،پنجاب کی ریا نے 67.71 فیصدی نمبرات حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ چندی گڑھ کی منیشا نے 67.14 فیصد نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرئینز گروپ کے چیر مین ڈاکٹر ناشو کٹاریہ  نے طلابات اور فیکلٹی کو سخت محنت کرنے کیلئے مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی باقاعدہ اکیڈمکس ،غیر نصابی سرگرمیوں  جیسے کہ ورک شاپ، سیمنار ،کیمونٹی و کلنکل پوسٹنگز کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسٹیچوٹ کی جانب سے 3 سال کا جی این ایم اور2سال کا اے این ایم کورس چلا رہا ہے جسے انڈین نرسنگ کونسل ،نئی دہلی کی منظوری حاصل ہوئی ہے اور جو پنجاب نرسز رجسٹریشن کونسل،موہالی کے ساتھ منسلک ہے۔کورس کے دوران متعدد افراد کے ہیلتھ کئیر پر توجہ مرکوز ہوتی ہیجبکہ ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو ایکوپمینٹ کی دیکھ بھال ،آپریشن تھیٹر قائم کرنے ،مریضوں کو بر وقت ادویات فراہم کرنے اور ریکارڈ رکھنے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ 
 
 

کانگریس نے اتری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا 

جموں //جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے جواں سال کے اے ایس افسر سشیل کمار اتری کے موت پر دکھ کا اظہار کیا،جن کی گُذشتہ روز مشتبہ حالات میںموت ہوئی ہے۔ایک تعزیتی بیان میں شرما نے انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔شرما نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ پولیس کے اے ایس افسر کے موت کے حالات کی تحقیقات میں کوئی دقیقہ فرد گُذاشت نہیں کرے گی۔
 

 ونود کمار سنیئر اسسٹنٹ کے بھائی کے انتقال پر

جموںوکشمیر محکمہ اطلاعات نان گزٹیڈ ملازمین یونین کا اظہار تعزیت

جموں//محکمہ اطلاعات میں سنیئر اسسٹنٹ کی حیثیت سے تعینات ونود کمار کے بھائی کے انتقال پر محکمہ کے نان گزٹیڈ ملازمین یونین کی ایک تعزیتی میٹنگ یونین کے صدر شبیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں تمام ممبران اور ملازمین نے شرکت کر کے آنجہانی کی روح کے سکون کے لئے دُعا کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دِلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اس موقعہ پر دُعا کی گئی کہ سوگوار کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہو۔اس تعزیتی میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر سے وابستہ ملازمین نے بھی شرکت کر کے ونود کمار کے بھائی کے انتقال پر افسوس   کااظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے۔
 
 

بھیم سنگھ کی صدر سے جموں وکشمیر کیلئے قومی یکجہتی کونسل تشکیل دینے کی مانگ

جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور قومی یکجہتی کونسل کے سابق رکن پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے جموں وکشمیر میں خصوصی معاملہ کے تحت جموں وکشمیر کے لئے قومی یکجہتی کونسل تشکیل دینے کی مانگ کی ہے جس سے ریاست میں،جہاں گورنر راج کی مدت ختم ہونے کے بعد اب صدر راج نافذ ہے، حکومتی انتظامیہ اور انتظامیہ پر نگاہ رکھنے کے لئے مناسب حکمرانی فراہم کی جاسکے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر پر زور دیا کہ دفعہ 370کے تحت اور جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 92کے تحت وہ ہی احد اتھارٹی ہیں جو جموں وکشمیر میں صدر راج کے دوران مداخلت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں نوکر شاہی پر نگاہ رکھنے کے لئے کوئی نظم و ضبط قائم رکھنے والی طاقت نہیں ہے۔ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے دوران نظم و ضبط یقینی بنانے کیلئے گورنر کو بھی محدود اختیارات حاصل ہیں۔پنتھرس سربراہ نے مضبوطی کے ساتھ ہندستا ن کے صدر پر جموں وکشمیر کے لئے قومی یکجہتی کونسل تشکیل دینے کے لئے زور دیا جس میں ریاست میں سرگرم  ہر تسلیم شدہ سیاسی جماعت کے نمائندے کو شامل کیا جائے۔ اس میں چیف سکریٹری اور ڈویزنل کمشنر کو بھی شامل کیا جائے۔ یہی واحد طریقہ ہے ریاست کی لچر بیوروکریسی پر نظر رکھنے کا ۔ انہوں نے کہاکہ صدر کو اس بات کا بھی اختیار حاصل ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں حد بندی کمیشن قائم کرسکتے ہیں۔ اس سے ریاست میں صدر راج کے دوران نظم و ضبط والی بیوروکریسی اور انتظامیہ لانے میں مدد ملے گی۔
 

چوہدری بشیر ناز کی وفات پرشیعہ فیڈریشن کا اظہار دکھ

جموں//شیعہ فیڈریشن نے سابق ممبر قانون سازیہ و سینئر گوجر لیڈر چوہدری بشیر ناز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔ایک تعزیتی پیغام میں فیڈریشن صدرعاشق حسین خان، شیخ سجادحسین،بشیر میر ،فدا حسین رضوی، انور حسین ونتو، ذکی حیدر و شیعہ فیڈریشن اوردیگر مقامی انجمنوں کے عہدیداران نے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نے اپنی زندگی میں ناقابل فراموش خدمات انجام دیں اور اس کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نے بلا لحاظ مذہب و ملت اور قوم سبھی کے کام کئے اور ان کی موت سے پیدا ہونے والے خلا کوپُر نہیں کیاجاسکتاہے ۔
 
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔