تازہ ترین

رام بن کی بیشترسڑکیں خستہ حالی کاشکار

مسافراورٹرانسپورٹرمتعلقہ محکموں سے نالاں

تاریخ    14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


ایم ایم پرویز
رام بن//ضلع میں پی ایم جی ایس وائی اورمحکمہ تعمیرات عامہ کی زیرنگرانی بیشتر سڑکیں خستہ حالی کاشکارہیں جس کی وجہ سے مسافروں اورٹرانسپورٹروں کومشکلا ت کاسامناکرناپڑرہاہے۔پولیس سٹیشن، ضلع کورٹ کمپلیکس اورضلع ہسپتال رام بن کوجوڑنے والے لنک روڈ بھی خستہ حالی کاشکارہیں اورمتعلقہ حکام کی ناقص کارکردگی کاثبوت پیش کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سڑکوں پرجگہ جگہ کھڈے بنے ہوئے ہیں جن کی مرمت کیلئے متعلقہ محکمہ کوئی توجہ نہیں دیتاہے۔لوگوں کاکہناہے کہ محکمہ پی ڈبلیوڈی نے لنک روڈکی مرمت کاکام ادھوراچھوڑدیاہے جس کی وجہ سے سڑک بالخصوص ٹی چوک تا ڈاک بنگلوکراسنگ تک نہایت بدحالی کاشکارہے ۔لوگوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیوڈی کے انجینئرسڑکوں کی مرمت کرنے میں ناکام ہیں جس کاخمیازہ عام لوگوں کوبھگتناپڑرہاہے۔لوگوں نے مزیدبتایاکہ اس سڑک پرضلع ترقیاتی کمشنردن میں دومرتبہ سفرکرتاہے لیکن اس کے باوجود اس سڑک پربنے کھڈوں کوپرنہیں کیاجارہاہے ۔لوگوں اورتاجروں نے ڈی سی سے مداخلت کی اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں بالخصوص مریضوں کی پریشانیوں کاازالہ ہوسکے۔علاوہ ازیںسب ڈویژن بٹوت، بانہال اوررام بن کے ٹرانسپورٹروں اورمسافروں کاالزام ہے کہ چملواس نیل روڈ، بانہال،ڈولیگام، کھڑی مہومنگت، کھڑی سینابتی ،پاورہائوس تاراج گڑھ اورماہرنیراکنٹھی سڑکیں نہایت ہی زبوں حالی کاشکارہیں جن پرسفرکرنامسافروں کیلئے باعث نزع ہے۔لوگوں کامزیدکہناہے کہ ان سڑکوں کی متعلقہ پی ایم جی ایس وائی اورپی ڈبلیوڈی ڈویژنوں نے عرصہ درازسے مذکورہ سڑکوں کی مرمت نہیں کی ہے جس کی وجہ سے بارہ مہینے مسافرتکالیف میں سفرکرنے پرمجبورہوتے ہیں۔ٹرانسپورٹروں کاکہناہے کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں اورگاڑیوں کی فیسیں دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے بہترسڑکیں فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔بٹوت، بانہال اوررام بن ڈویژنوں کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنررام بن سے پرزورمانگ کی ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی دورکرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔