مزید خبرں

تاریخ    14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


مسلم فرنٹ نے بانڈی پورہ واقعہ میں سزائے موت کا مطالبہ کیا 

جموں // جموں مسلم فرنٹ کا یہاں پیر کو ایک ہنگامی اجلاس زیر قیادت چیرمین شجاع ظفر منعقد ہوا، جس میں بانڈی پورہ میں ایک کمسن کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی پر سخت احتجاج کیا گیا ۔ ایک پریس بیان میں انہوں نے جموں اور وادی کشمیر کے عوام کو اپنے بچوں کے تئیں زیادہ ذمہ وار رہنے کو کہا کیونکہ شیطانی عناصر ماحول کو گندہ کرنے کی کوشش کرکے ریاستی سماج کو آلودہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے اس واقعہ میں ملوث مبینہ ملزم کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ مجرم نے یہ فعل ایک تین سال کی کمسن بچی کے ساتھ کیا ہے۔فرنٹ کے صدر قاضی عمران نیاُن عناصی کو اسی ذہنیت کا قرار دیا جو اس واقعہ میں ملوث ملام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے سیاسی اور مذہبی لیڈروں سے اس خطر ناک جرم کو فراموش نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انکی خاموشی سے منفی رویہ کی عکاسی ہوتی ہے۔اجلاس کے آکر میں فرنٹ کے سینئر نائب صدر محمد صادق اور نائب صدر تنویر وانی نے ریاستی سرکار سے مجرم کو سزائے موت دینے کی اپیل کی کیونکہ وزیر اعظم بذات خود ایسے جرائم کی روک تھام کیلئے سخت سے سخت سزا دینے کی وکالت کر رہے ہیں۔
 
 
 

جموں میں شکایتی ازالہ کیمپ کا اہتمام 

جموں //گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے یہاں پیر کے رز ایک  شکایتی ازالہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں سول سوسائٹی پر مشتمل متعدد گروپوں اور عوامی وفود نے صلاح کار سے ملاقات کی اور متعدد مسائل پیش کئے۔ وفود نے مسائل کا فوری حل طلب کیا ۔شرما کے ساتھ جن وفود نے ملاقات کی اُن میں گوجر بکروال کانفرنس ،اراضی اور مکانات کے مالکان ، کسان کلیان سمتی، آل جے اینڈ کے پنچایت کانفرنس ،ای ڈبلیو ایس جے ڈی اے کالونی کے لئیز ہولڈروں اور دیگر وفود شامل تھے۔مشیر نے وفود کو بغور سُنا اور کہا کہ مطالبات کا میرٹ کے بنیادوں پر تجزیہ کرکے فوری ازالہ کی کاروائی کی جائے گی۔
 

محکمہ جنگلات کے ملازموں کیلئے بیداری پروگرام کا اہتمام 

جموں //ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے یہاں پیر کے روز ریاستی محکمہ جنگلات کے ملازموں کیلئے فسٹ ایڈ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ بیداری پروگرام کے دوران سینئر انیستھیسیا کرٹکل کئیر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رن بھوشن سنگھ نے اس موقعہ پر ہنگامی صورتحال جیسے کہ زخمی ہونے ۔سانپ کے کاٹنے،حادثات، جنگلاتی آگ، بجلی کا جھٹکہ لگنے و غیرہ کے دوران کیا کرنے اور کیا نہ کرنے کے بارے میںمفصل جانکاری دی۔س موقعہ پر انہوں نے فریکچر سے نمٹنے، خون روکنے اور CPR دینے کے متعلق جانکاری دی۔فیلڈ افسر ریڈ کراس سوسائٹی ویرونیکا ماروہ نے معاونت کی۔
 

کے کے شرما نے جموں میں پانی کی سپلائی کا جائیزہ لیا

 جموں//گورنر کے مشیر کے۔ کے شرما نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران جموں میں گرمیوں کے ایام کے دوران صارفین کو لگاتار پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے سے جڑے اُمور کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں چیف انجنیئر پی ایچ ای اشوک گنڈوترہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ٹرانسفارمر بنک قائم کرنے، مشینری بنک قائم کرنے اور گرما کے مہینوں کے دوران اضافی واٹر ٹینکروں کو کام پر لگانے اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں جانکاری دی گئی کہ ٹرانسفارمروں اور مشینری کی تعداد میں اضافہ کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔مشیر موصوف نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لگاتار فیلڈ کا دورہ کر کے واٹر سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لیا کریں تا کہ لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی سپلائی میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
 

اودہمپور میں  PMSSS سکیموں کو لاگو کرنے کی پیش رفت کاجائزہ 

اودہمپور/ / ضلع میںپرائم منسٹر اسپیشل سکالرشپ سکیم (PMSSS)، پری میٹرک ،پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینز سکالرشپ سکیم  لاگو کرنے کا جائزہ لینے کے مقصد سے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک کمار نے پیر کے روز افسروں کا ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسروں سے دیہی اور دور دراز علاقوں کے طلاب کوسکالرشپ سکیموںکے متعلق جانکاری دینے کو کہا اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور زیڈ ای اوزکو مشن موڈ کے تحت کام کرنے پر زور دیا ،تاکہ غریب طلاب بھی ان سکیموں کا فاعدہ اُٹھا سکیں۔ ضلع سوشل ویلفئیر افسر ثنا خان نے ضلع میں لاگو کی جارہی متعدد سکالر شپ سکیموں کے خاکہ پیش کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو وقار گری، چیف ایجوکیشن افسر دلجیت سنگھ ،ضلع انفارمیشن افسر انجینئر سجاد بشیر سوموبریاکے علاوہ تمام  ہائر سیکنڈری سکولوں کے پرنسپلوں اور زیڈ ای او ادوہمپور نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
 
 

غیر قانونی طور سے چلائی جا رہی پرائیویٹ اکیڈمی کو بند کرنے کا حکم 

اودہمپور//ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر پئیوش سنگلہ نے پنجاڑ میں غیر قانونی طور سے چلائی جا رہی پرائیویٹ اکیڈمی کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق ضلع مجسٹریٹ نے ضلع کے پنجاڑ میں غیر قانونی طور سے چلائی جارہی اکیڈمی  ‘Alone Evergreen Panjar’ کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔انہوںنے چیف ایجوکیشن افسر سے اکیڈمی کے طلاب کو نزدیکی سرکاری سکولوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔قابل غور ہے کہ ضلع انتظامیہ نے پنجاڑ کے عوام کی جانب سے سکول کے طلاب کو سرٹفیکیٹ جاری نہ کرنے کا مبینہ الزام لگانے کی شکایت موصول ہونے پر یہ کاروائی عمل میں لائی۔
 

پردیش کانگریس کا بشیر ناز کے انتقال پر دکھ کا اظہار 

جموں //پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹی کے ایک سینئر لیڈر و جے اینڈ کے گوجر و بکروال بورڈ کے سابقہ وائس چیرمین و سابقہ ایم ایل اے حویلی پونچھ چودھری بشیر ناز کے بے وقت انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے،جن کا پیر کے روز انہیں اپنے آبائی مقام پر سپرد خاک کیا گیا ۔پارٹی کے پردیش صدر جی اے میرو دیگر سینئیر رہنمائوں نے انکے بے وقت  انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انکے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔شرکا نے انکے طویل سیاسی کئی رئیر کے دوران سماج کے تئیں خدمات کو یاد کیا اور انکے ایصال ثواب کی دعا کی۔تعزیتی اجلاس میں پنڈت دھرم پال شرما ، سردار گورمکھ سنگھ ، مدن لعل شرما ، تارا چند، رمن بھلہ، وکرما دتیہ سنگھ ، مولا رام ، محمد شریف نیاز، جی ایم سروڑی، رویندر شرما ،جگل کشور شرما ، آر ایس چب ، جی این مونگا، حاجی رشید ، ٹھاکو ربھلوان سنگھ ، یوگیش ساہنی، ٹھاکور من موہن سنگھ ،چودھری شاہ نواز، نمرتا شرما ، ڈاکٹر منوہر لعل شرما ، شبیر احمد خان ، وکرم ملہوترہ، عبدل مجید وانی،  اندو پوار،چودھری ظفر اللہ، کانتا بھان ، شو دیو سنگھ ، ایس ارویندر سنگھ مکی ، ٹھاکور بلبیر سنگھ ،جہانگیر حسین میر، اشوک شرما ، کلدیپ ورما ، عبدل ریشد، چودھری محمد اکرم ،چودھری سکھ دیو سنگھ ،غنی چودھری، محمد اقبال ڈار، چودھری رشید ،سنجیو شرما و ایچ ایس مہتہ نے بھی شرکت کی۔ 
 
 

صدر کے نام میمورنڈم

 بھیم سنگھ کی صدر سے پارلیمانی انتخابی عمل کو غیرآئینی قراردینے کی مانگ 

جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور ماہر آئین سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند سے ہندستانی الیکشن کمیشن کے ذریعہ اختیار کردہ انتخابی عمل کو انتخابی قوانین اور رائے دہندگان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور ہندستان کے انتخابی نظام پر منفی اثر ڈالنے والاقرار دینے کی مانگ کی ہے ۔پنتھرس سربراہ اور آئین کے ماہر وکیل پروفیسربھیم سنگھ نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ اختیار کردہ انتخابی عمل پر ایک پورا قانونی ا نوٹ تیار کیا ہے اور سات مرحلوں اور تقریباََ دو مہینہ میں انتخابی عمل مکمل کرانے کو انتخابی قوانین کی روح اور رائے دہندگان کے بنیادی حقوق کے بالکل منافی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک میں لوک سبھا انتخابات سات مراحل اور دو مہینوں میں ہوئے ہوں۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی جہاں جمہوری نظام یا آمریت ہے ایسا نہیں ہوا کہ نئے انتخابات کرانے کے لئے مختلف وقت میں سات نوٹفکیشن جاری کئے گئے ہوں۔یہ ہندستانی جمہوریت کا مذاق ہے جہاں انتخابی ضابطہ اخلاق دو مہینہ تک نافذ رہا  اورتمام ترقیاتی کام رکے رہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے۔پنتھرس سپریمو نے نام نہاد دانشوران، مفکرین اور سیاسی پنڈتوں کی اس معاملہ میں خاموشی پر حیرت ظاہر کی جن میں سے کوئی بھی اس معاملہ کو لیکر سامنے نہیں آیا۔اس انتخابی طریقہ سے ملک کو بڑے پیمانہ پر خرچ برداشت کرنا پڑااور ریاستی اخراجات کا سو گنا ضائع ہوا۔ایک ریاست میں سات مراحل میں الیکشن کرانا نہ صرف غیرقانونی اور غیرآئینی ہے بلکہ اس طرح سے رائے دہندگان پر بھی باو پڑتا ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ سے تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی میٹنگ بلانے کی مانگ کی جس سے ان کی اس معاملہ میں رائے لی جاسکے۔یہ ہندستانی جمہوریت کے مفاد میں ہوگا جو اس وقت خطرناک دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے صدر سے تمام انتخابی نوٹفکیشنوں کو غیرآئینی اعلان کرنے اور ہندستانی پارلیمنٹ کے انتخابات ایک دن /ایک وقت میں کرانے کا حکم دینے کی مانگ کی۔
 
 

تازہ ترین