کشمیری پنڈتوں کشمیر میں سیب کے باغات میں غنڈہ گردی پر جموں میں احتجاج

تاریخ    14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں //کشمیری پنڈتوں نے پیر کے روز یہاں ایک احتجاج منعقد کیا، جس میں مظاہرین نے جنوبی کشمیر میں طبقہ کے ایک سیب باغ میں شر پسند عناصر کی جانب سے کی گئی غنڈہ گردی کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین نے مبینہ الزام لگایا کہ ایسے واقعات کشمیر میں اقلیتی طبقہ کو حراساں کرنے اور ان میں عدم تحفُظ کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے مجرموں کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ باغ مالک اجے کمار نے نمائندہ کو بتایا کہ اُسے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے موضع آکورہ میں سیب کا ایک باغ ہے اور دو روز قبل وہ کشمیر سے جموں آیا تھا ،تو مُجھے وادی سے کئی لوگوں نے مطلع کیا کہ آپ کے باغ کو دوران شب خراب کر دیا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کیا ہے۔آل سٹیٹ کشمیری پنڈت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ٹی کے بھٹ نے ایک بیان میں مجرموں کو گرفتار کرنے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آل پارٹی مائیگرنٹ کارڈی نیشن کمیٹی کے چیر مین ونود پنڈتا نے وقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرکے باغ مالک کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

تازہ ترین