نیشنل کانفرنس لیڈروں کا تحصیل پنچاری کا دورہ

اودہمپور ۔لاندر سڑک کی حالت خستہ ،انسانی جانوں کو شدید خطرہ

تاریخ    14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


اودہمپور//نیشنل کانفرنس رہنماء اور صوبائی نائب صدر چودھری محمد شفیع ایڈوکیٹ،صوبائی سیکریٹری لال چند مسافر،ضلع سیکریٹری رام پرشوتم شرما اور بلاک صدر پنچاری ٹھاکر جسونت سنگھ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ تحصیل پنچاری کے متعدد دیہات کینتھ گلی، میر،چولنا،پنچاری خاص،کلٹیاڑ کے دور افتادہ پہاڑی دیہات کا تفصیلی دورہ کیا اور موقعہ پر عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔اور حکومت کی توجہ غور طلب امور کی جانب دلائی ،۔ ان میں اودہمپور ۔پنچاری۔لاندر کی 60کلو میٹر سڑک کی حالت نہایت خستہ ہے اورایسا معلوم پڑا کہ اس سڑک کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے جگہ جگہ سڑک پر کھڈے اور ان میں پانی جمع ہونے سے تارکول ختم ہو گئی ہے ،کھڈے مٹی اور پتھروں سے بھی نہیں بھرے گئے ہیں۔علاقہ کی ایک لاکھ آبادی کیلئے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں مسافروں کو لے کر چلتی ہیں لیکن حادثے کا خطرہ بنا رہتا ہے اور اکثر ان سڑکوں پر کئی قیمتی جانیں تلف ہوتی رہتی ہیں۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی اس طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اودہمپور سے علاقہ کا اچانک دورہ کر کے پنچاری اور مونگری میں عوامی دربار لگا کر عوامی تکالیف کا جائزہ لے کر ازالہ کرنا چاہے ۔لاندر بمہاگ میں سکولوں میں استذہ اور لیکچرار کی شدید کمی ہے کہیں نصف درجن لیکچرار نہیں تو کہیں 3۔پانچ ٹیچر ہائی سکول چلا رہے ہیں اور دوسرے محکمہ جات میں سٹاف کی خاصی کمی ہے۔نیشنل کانفرنس لیڈروں نے گورنر سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ما تحت انتظامیہ کو متحرک کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کر وائیں۔ اس موقعہ پر صوبائی کمیٹی ممبر پریم ناتھ بھگت، نانک چند سابق بلاک صدر،اونکار سنگھ سابقہ بلاک صدر،اشوک سنگھ،کر پال سنگھ،اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔
 

تازہ ترین