ڈوگرہ لاء کالج میں تقریب

فائنل ائیر کے طلاب کو الوداع

تاریخ    14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   


جموں //ڈوگرہ لاء کالج میں ایل ایل بی کے فائنل ائیر کے طلاب کے شاندار الوداع کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کا آغاز روایتی چراغ روشن کرکے سرسوتی وندھنا سے کیا گیا ۔ایل ایل بی پانچویں سال کی طلابہ پلوی ٹھاکور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جس میں انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے طلاب اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے دوران طلاب نے کالج میں گُذارے ہوئے دن یاد کئے اور انکی زندگی میں بدلائو لانے کیلئے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔کالج کے پرنسپل وی پی مگوترہ نے الوداعی تقریر میںطلاب کے شاندار مستقبل کی تمنا کی اور انہیں زدنگی میں مثبت رویہ اپنانے  اور اچھے شہری کے صفعت پیدا کرنے کی صلاح دی۔ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سیکرٹری کنور سمر دیو سنگھ چاڑک اس مقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اپنے صدارتی خطبہ میں انہوں نے کہا کہ یہ دن آخری نہیں ہے بلکہ ایک نئی زندگی کی شروعات ہے اور انکا ڈوگرہ کالج کے ساتھ رشتہ یہاں پر ختم نہیں ہورہا ہے۔ انہوںنے طلاب کی جانب سے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کی ستائش کی اور انہیں مستقبل کی زندگی میں کامیابی کی تمنا کی۔تقریب میںڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن  و سی ڈی  ڈی ای ٹی  کرنل کے این پادھا،پرنسپل ڈوگرہ ڈگری کالج بیلا ٹھاکور،  پرنسپل ڈوگرہ ڈگری کالج آف ایجوکیشن ڈاکٹر وکیش کمار نے بھی شرکت کی۔فارغ ہونے والے طلاب میںسوئینر بھی تقسیم کئے گئے۔بی اے ایل ایل بی 5ویں سال کے پرتیاکش دت اور رادھا سمبیال اور ایل ایل بی تیسرے سال کے دھیرج سنگھ اور گورکیرت کور کو بطور مسٹرڈی ایل سی اور مس ڈی ایل سی قرار دیا گیا ۔ڈوگرہ لاء کالج کی طلابہ ائیشا رازدان نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض جے کور رینئو ،شرئیا ورما او ر دیپک شرما نے انجام دئے۔

تازہ ترین