تازہ ترین

کے ای اے چیئر مین یاسین خان کے نام این آئی اے کی سمن

تاریخ    16 اپریل 2019 (10 : 06 PM)   


عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو کشمیر اکونومک الائنس کے چیئر مین محمد یاسین خان کے نام مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں سمن جاری کی۔

سمن میں خان سے کہا گیا ہے کہ وہ این آئی اے کے صدر دفتر واقع نئی دلی میں 18اپریل کو پیش ہوجائیں۔

خان کے نام یہ سمن این آئی اے ،ایس پی ہیڈکوارٹرس، نئی دلی کی طرف سے جاری ہوئی ہے۔