تازہ ترین

کشتوار میں دن کا کرفیو ہٹا، دفعہ144کے تحت پابندیوں کا سلسلہ جاری

تاریخ    16 اپریل 2019 (00 : 12 PM)   


عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/کم و بیش ایک ہفتے تک نافذ رہنے والاکرفیو منگل کو کشتوار قصبہ سے ہٹایا گیا۔

یہ کرفیو گذشتہ ہفتے اُس وقت عائد کیا گیا تھا جب وہاں ہندو شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے ایک مقامی لیڈر، چندر کانت کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس حملے میں چندر کانت کا ایک محافظ بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔

 سرکاری حکام کے مطابق حالات میں بہتری کے پیش نظر اگر چہ دن کا کرفیو پوری طرح ہٹایا گیا ہے تاہم رات کا کرفیو مسلسل جاری رہے گا اور دن میں بھی دفعہ144کے تحت چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عاید رہے گی۔

ذرائع نے کہا کہ قصبہ سے فوج کو بھی ہٹایا گیا ہے جس کو چندرکانت کی ہلاکت کے بعد حالات پرقابو پانے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔

ادھر پولیس ذرائع کے مطابق چندر کانت کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن سے پوچھ ہورہی ہے۔