نئی دہلی/یو این آئی/ محکمہ انکم ٹیکس نے سال 2021-22 کے ریٹرن داخل کرنے کے ساتھ ہی مختلف قسم کی آڈٹ رپورٹس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے تحت سال 2021-22کے لیے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021تھی، جس میں توسیع کرتے ہو ئے 15مارچ 2022 کر دی گئی ہے ۔