GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
نئے چیف سیکریٹری کافیصلہ پیر کو
اقبال کھانڈے مضبوط دعویدار،نومبر2015تک اس عہدے پررہیں گے

جموں//ریاست کے نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی کا فیصلہ پیرکو لیا جائے گااور اس بات کا قوی امکان ہے کہ موجودہ فائنانشل کمشنر فائنانس محمد اقبال کھانڈے کو اس عہدے پر تعینات کیاجائے گا۔معتبر ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کوبتایا کہ پیر کو وزیراعلیٰ کی صدارت میں ایک اہم کابینہ اجلا س منعقد ہورہا ہے اور اسی اجلاس میں نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی کے ضمن میں حتمی فیصلہ لیاجائے گا۔واضح رہے کہ موجودہ چیف سیکریٹری اور 1977بیچ کے سینئرآئی اے ایس آفیسر مادھو لعل کی مرکزی وزارتِ مائیکرئو،سمال ومیڈیم انٹرپرائززمیں بطور سیکرٹری تعیناتی سے متعلق احکامات جمعرات کی شام باضابطہ طور اجراء کئے گئے۔معلوم ہوا کہ مادھو لعل کی دہلی واپسی اور انہیں مرکزی وزارت میں بطور سیکریٹری تعینات کئے جانے سے متعلق آرڈر پر جمعرات کی شام کابینہ کی تعیناتی سے متعلق کمیٹی کے سیکریٹری اور ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگس میں تعینات ایسٹبلیشمنٹ آفیسر بی پی شرما نے دستخط کردئیے اور فوری طور اس سلسلے میں مادھو لعل کو مرکزی وزارت مائیکرئو،سمال ومیڈیم انٹرپرائززمیں بطور سیکرٹری کے تعیناتی سے متعلق تحریری آرڈر روانہ کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مادھو لال اس وقت دلّی میں مقیم ہیں اور وہ بھی اتوار کو جموں لوٹ آئیں گے جس کے بعدپیر کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں وہ شریک ہونگے۔ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے تقریباً اس اہم عہدے کیلئے محمد اقبال کھانڈے کے نام کو منظوری دی ہے حالانکہ دوسرے سینئر ترین آئی اے ایس آفیسر پرویز دیوان کے نام پر غور کیاجارتھا۔ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا ’’فی الوقت حکومت نے کھانڈے کی تعیناتی کا من بنالیاہے لیکن حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں لیاجائے گاتاہم جس طرح ریاستی حکومت نے سنٹرل ڈیپوٹیشن پر کئی مرکزی محکموں میں سیکریٹریوں کی حیثیت سے تعینات ریاست کے دیگر سینئر ترین آئی اے ایس آفیسران پرویز دیوان ،انل گوسوامی اور پنکج جین کی خدمات ریاست کو واپس منتقل کرنے کے ضمن میں محکمہ ذاتی امور حکومت ہند ،نئی دہلی کو باضابطہ کوئی رسمی گزارش نہیں بھیجی ہے ،اُس سے یہی عندیہ مل رہا ہے کہ اب اقبال کھانڈے کا چیف سیکریٹری بننا تقریبا طے ہوچکا ہے‘‘۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کانگریس ہائی کمان نے بھی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو اس ضمن میں حتمی فیصلہ لینے کا اختیار دے رکھا ہے اور سیاسی طور اس مسئلہ پر کوئی تنازعہ بھی پیدا نہیںہونا چاہئے کیونکہ بیشتر کانگریس وزراء بھی کھانڈے کی تعیناتی کے حق میں ہیں۔ان ذرائع نے بتایا کہ مادھو لال کو اگلے ہفتے رخصت کیا جائے گا تاکہ وہ نئی دہلی میں اپنی نئی پوسٹنگ جوائن کرسکیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 1978بیچ کے آئی اے ایس آفیسر محمد اقبال کھانڈے وادی سے تعلق رکھنے والی تیسرے اور ریاست سے تعلق رکھنے والے 11ویں آئی اے ایس آفیسریا بیوروکریٹ ہونگے جنہیں چیف سیکرٹری کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائزہونے کا اعزاز حاصل ہوگا اور وہ 2015تک ریاستی چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعینات رہیں گے ۔ محمد اقبال کھانڈے سے پہلے ریاست سے تعلق رکھنے والے جن بیوروکریٹوں یا آئی اے ایس آفیسروںکو ریاست میں چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائض رہنے کا اعزاز حاصل ہے ،ان میں پیرزادہ غلام احمد ، پی این کول، سعید مظفر آغا، نور محمد ، میر نصر اللہ ، شیخ غلام رسول ، ایس ایس بلوریہ ، وجے بقایا ، سی پھونسوگ اور بی آر کنڈل شامل ہیں۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By