GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
12سال پرانے کیس میں نعیم خان گرفتار
5روز کیلئے سنٹرل جیل منتقل

سرینگر//سینئر حریت لیڈر اور نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان کو 12سال قبل کے ایک کیس میں جمعہ کی صبح گرفتار کیاگیا۔ عدالتی احکامات کے بعد انہیں 5روز کیلئے سنٹرل جیل منتقل کیا گیا۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نعیم احمد خان کیخلاف پٹن پولیس سٹیشن میں سال2000میں ایک ایف آئی آر زیرنمبر5/2000غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق قانون کی شق 13 کے تحت درج کیا تھا، کیونکہ انہوں نے جنوری 2000میں پٹن علاقے میں ملک کی سالمیت کیخلاف عوام کو اشتعال دینے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ بعد میں کیس کا چالان پیش کیاگیا اور نعیم احمد خان 5بار عدالت میں پیش بھی ہوئے۔ البتہ بعدازاں وہ عدالتی احکامات کے باوجود بھی پیش ہونے سے قاصر رہے جس کے بعد مقامی عدالت نے اُن کیخلاف پہلے ضمانتی اور بعد میں بلا ضمانتی وارنٹ جاری کئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ عدالت نے تھانہ صدر، جس کے حدود میں نعیم احمد خان کی رہائش گاہ، کو ہدایت دی کہ وہ نعیم احمد خان کو عدالت میں پیش کریں ،چنانچہ تھانہ صدر کے اہلکاروں نے خان کو گرفتار کرکے پٹن پولیس کے حوالے کیا اور احکامات کی رو سے انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں 5روز تک سنٹرل جیل منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔دریں اثناء پولیس تھانہ مائسمہ میں سال 2010میں ہوئے ایک احتجاج کے دوران 9مزاحمتی لیڈروں ، کارکنوں اور ایک حقوق انسانی کارکن کے خلاف ایک کیس درج ہے اور مذکورہ افراد کی طرف سے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث پولیس نے ان سبھی کو عدالت میں پیش کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ معلوم ہوا کہ 2010میں ایک احتجاج کے دوران مائسمہ پولیس نے فریڈم پارٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ طاری ، ڈاکٹر غلام محمد حبی ، ظہور احمد شیخ ، مختار احمد صوفی ، محمد یوسف نقاش ، ضیاالدین بخاری ، وسیم احمد لون اور اعجاز احمد خان حراست میں لیا تھا جبکہ ان سبھی افراد کو ایک مقامی حقوق انسانی کارکن عبدالروف خان کی طرف سے ضمانت دئیے جانے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔  انسانی حقوق کارکن عبدالروف خان نے اس وقت ان افراد کی ضمانت دی تھی لیکن بقول پولیس عدالت میں چالان پیش ہونے کے بعد یہ 9کارکن پیش نہیں ہوئے۔ گذشتہ روز پولیس خان کو پولیس تھانہ مائسمہ طلب کیا اور اُن سے کہا کہ اگر وہ اُن افراد کو عدالت میں پیش نہیں کرسکے ، جن کی اُس نے ضمانت دی ہے تو اسے گرفتار کیا جائے گا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By