GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کشمیر سے متعلق اسلامک کانفرنس کا اعلامیہ
بھارت نے مسترد کردیا

قاہرہ+نئی دلی//بھارت نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جموں وکشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی وزیر خارجہ کی تجویز محض پروپگنڈا ہے۔قاہرہ میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ میں پاکستانی وزیر خارجہ کی اس تجویز کی تائید کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ او آئی سی کے مشن اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو جموں کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے تاکہ ریاست میں انسانی حقوق کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔اعلامیہ میں پاکستان کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے سیز فائرکی خلاف ورزی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے ذریعے عمل میں لائی جائے۔ اوآئی سی نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سنگین تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ اجتماعی قبروں کی آزادانہ تحقیقات کرائے اور اس طرح کے سنگین جرائم میں ملوث لوگوں کے خلاف مقدمات چلائے۔بھارتی وزارت خارجہ نے او آئی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو ریاست بھیجنے کی تجویز مسترد کر دی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے نئی دلّی میںنامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ او آئی سی کو کنٹرول لائن پر پیش آئے حالیہ واقعات اور بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی اس تنظیم کا اس میں کوئی رول بنتا ہے۔ ترجمان نے کہا’’ہم نے پہلے ہی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا بھی اس مسئلے میں کوی رول نہیں ‘‘۔ترجمان نے بتایا پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے پروپگنڈا پر مبنی تجویز نہ نئی ہیں اور نہ ہی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ،لہٰذا او آی سی کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جموں کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کی تجویز نئی دلّی کیلئے ناقابل قبول ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By