GK Communications Pvt. Ltd

  صفحہ اوّل
اوڑی میں چٹانیں کھسک گئیں
ایک ہلاک، 3زخمی

ورمل//لائن آف کنٹرول پرواقع ایک گاﺅں میں سوموار کی شام پانچ بجے چٹانیں کھسکنے سے ایک مکان دب گیا جس کے نتیجے میں مالک مکان ہلاک جبکہ تین افرادِخانہ شدید طور پر زخمی ہوئے۔ اُدھراین ایس برج پرچٹان کھسکنے سے ایک فوجی گاڑی زد میں آگئی جسکے نتیجے میں ایک اہلکار اور ایک راہگیرمضروب ہوئے۔ ایس ایچ او اوڑی شوکت میر نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ لگاتار بارشوں کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر واقع گاﺅں نوارنڈامیں بھاری چٹانیں کھسکنا شروع ہوگئیں اور شام پانچ بجے محمد یوسف گوجر کا مکان چٹان کی زد میں آگیا اور مکان دب گیا۔اس واقعہ میں محمدیوسف موقعہ پر ہی ہلاک ہوا جبکہ اس کے تین دیگرافرادِخانہ شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں اوڑی اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ ایس ایچ او نے کہا کہ شام کے وقت ہی این ایس برج اوڑی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ایک اور چٹان کھسک گئی جس کی زد میں 5جی آر کی ایک فوجی گاڑی آگئی جسے شدید نقصان پہنچا۔ اور ایک اہلکار اور راہگیر ٹیچر غلام قادرپتھروں کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہوئے۔ لائن آف کنٹرول کے نزدیک کئی دیہات تک جانے والے راستے بھاری چٹانیں کھسکنے سے بند ہوگئے ہیں اور ان علاقوں کے رہنے والوں کوچٹانیں کھسکنے سے خبردار کر دیاگیا ہے۔(اوڑی سے مختار احمد کےساتھ)

 


سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    







 
 


©  2010   KashmirUzma.net

طابع وناشر:رشید مخدومی برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ
ایڈیٹر :فیاض احمد کلو،ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر،مقام اشاعت :6پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
 


GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By