GK Communications Pvt. Ltd

  صفحہ اوّل
سونہ وارپروگرام پر ناکہ بندی کی بریک
شہر میںساتویں روز بھی شہری محصور ،میر گنڈمیں جلوس ،وادی میں زندگی کاپہیہ پھرجام

سرینگر//حریت (ع) کی طرف سے سونہ وار چلو پروگرام پر بریک لگاتے ہوئے شہر کے بیشتر علاقوں میں کل مسلسل 5ویں روزبھی سخت ناکہ بندی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ پوری وادی میں ہمہ گیر ہڑتال سے معمول کی زندگی کا پہیہ ایک بار پھر جام رہا ۔اس دوران پولیس نے اتحاد المسلمین کے صدر مسرورعباس انصاری کو لاوے پورہ میں گرفتار کیا ۔حرےت کانفرنس (ع) نے 2کمسن طالب علموں کی ہلاکت کیخلاف بطور احتجاج ’اقوام متحدہ کے دفتر سونہ وار‘ چلو کال دی تھی ۔چنانچہ ا نتظامیہ نے حریت پروگرام ناکام بنانے کیلئے سوموار رات گئے ہی شہر میں سخت ترین ناکہ بندی کی جبکہ حریت لیڈروں کو گھروں میں نظر بند کرنے کے ساتھ ساتھ کئی علیحدگی پسند لیڈروں اور کارکنوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ۔ پائین شہر کے علاوہ مائسمہ، ڈل گیٹ ا ور سونہ وار کے علاوہ دیگرعلاقوں کی اندرون سڑکوں کوخاردار تار لگا کر بند کر دیا گےا اور لوگوں کی نقل و حرکت محدود کی گئی۔ شہر میں داخل ہونے والی شاہراہوں کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گےا تھا۔ پارمپورہ ،پانتھ چھوک ،بمنہ اور زکورہ میںناکے لگائے گئے تھے جہاں سے لازمی سروسز کے بغیرکسی بھی گاڑی کو شہر کے اندر داخل ہونےکی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔سول لائنز کے علاوہ بٹہ مالو ، رام باغ،نٹی پورہ ، برزلہ ، حیدر پورہ ، قمرواری ا ور دیگرعلاقوں میں بھی جگہ جگہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا تھااور سڑکوں اور پلوں پر خار دار تار بچھانے کےساتھ ساتھ رکاوٹیں کھڑا کی گئیں تھیں ۔کئی مقامات پر سی آر پی ایف نے وَن ٹن گاڑیوں کو سڑکوں کے بیچوں بیچ بطور رکاوٹ کھڑا کیا تھا ۔بارشوں کے باوجود شہرمےںچپے چپے پر سینکڑوںکی تعداد مےں اضافی پولیس ا ور فورسز اہلکار وں کو تعینات کر دیا گیا تھااورمسلسل ساتویںروز بھی سخت ناکہ بندی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں مےں محصور رہے۔ یو این او دفتر چلوکال کے پیش نظرسول لائنز کے مفصلات کے علاوہ ڈل گیٹ ، سونہ واراور یو این او دفتر کی طرف جانے والے تمام راستوں پرگذشتہ شام سے ہی پہرہ سخت بٹھا کرکے ناکہ بندی کرلی گئی تھی اورپولیس اور فورسز کا سخت پہرہ بٹھا دیا گیا تھا۔اس دوران شام دیر گئے نوہٹہ اور دیگر علاقوں میں جونہی فورسز نے ناکہ بندی ختم کی تو نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر نعرہ بازی کی ۔اس موقعہ پر پولیس نے انہیں منتشر کرنےکی کوشش کی جس پر نوجوان مشتعل ہوئے اور کئی مقامات پر سنگباری کے واقعات پیش آئے ۔غیر اعلانیہ کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے لوگوں کی زیارت مخدوم صاحب ؒ پر حاضری ناممکن بن گئی حالانکہ زیارت گاہ پر شب خوانی میں سینکڑوں لوگ شامل ہوئے تاہم سخت ناکہ بندی کے باعث بیشتر لوگ زیارت مخدوم صاحب ؒ پر حاضری نہیں دے سکے۔ادھر برین نشاط میں کل تیسرے روز زاہد فاروق کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال رہی۔اس دوران پولیس نے اتحاد المسلمین کے اہتمام سے حریت پروگرام کے مطابق میر گنڈ سے ایک جلوس نکلا ۔جلوس میں شامل لوگ اپنے ہاتھوں میں بینر اور پرچم لئے آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔تاہم پولیس نے نارہ بل کراسنگ پرجلوس کو روک کر مسرور عباس انصاری کو کئی اور ساتھیوںسمیت حراست مےں لیا۔ شہر کے بیشتر علاقوںمےں لگا تار کر فیواور ناکہ بندی کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہے اور تما م دکانیں ، کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سرکاری اور نیم سرکاری دفاترمیں بھی کوئی کام و کاج نہیں ہورہا ہے۔کئی علاقوں میں لوگوں نے سی آر پی ایف کی طرف سے زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ٹنکی پورہ کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ مشتعل سی آر پی ایف اہلکاروں نے شوکت احمد اور شکیل احمد کے رہائشی مکانوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ وادی کے دوسرے تمام اضلاع اور دوسرے قصبوں مےں بھی ناکہ بندی اور مکمل ہڑتال سے روز مرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوگئےں۔ا سلام آباد سے ملک عبدالسلام نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں ہڑتال کی وجہ سے زندگی کا پہیہ جام رہا۔اس دوران اسلام آباد اور ضلع کے دیگر قصبہ جات کی سخت ناکہ بندی کی گئی تھی ۔بجبہاڑہ، ڈورو۔آرونی ۔عشمقام،کوکرناگ،مٹن اور دیگر علاقوں میں ہڑتال رہی ۔ پلوامہ سے ایوب جاویدنے اطلاع دی ہے کہ پلوامہ اور شوپیان میں کل پانچویں روز بھی عام ہڑتال کی وجہ سے زندگی متاثر رہی۔ہڑتال کے دوران پلوامہ میں موسلا دار بارشوں اور شوپیان میں برفباری کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد گھروں میں ہی محصور رہی۔دونوں اضلاع میں گرفتار کئے گئے کئی لوگوں کو رہا کیا گیا ۔گاندربل سے ارشاد احمد نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں ہمہ گیر ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ۔تاہم کئی علاقوں میں سومو گاڑیاں چل رہی تھیں ۔کولگام سے خالد جاوید نے اطلاع دی ہے کہ کولگام ،دمحال ہانجی پورہ ،کیموہ ،یاری پورہ اور دیگر علاقوں میں ہمہ گیر ہڑتال رہی ۔دکانیں ،دفاتر اور دیگر کاو باری ادارے بند رہے اور ٹریفک سڑکوں سے غائب رہا۔ادھر وادی کے دیگر قصبہ جات اور علاقوں میں بھی ہڑتال سے معمولات زندگی درہم برہم رہی ۔

 


سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    







 
 


©  2010   KashmirUzma.net

طابع وناشر:رشید مخدومی برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ
ایڈیٹر :فیاض احمد کلو،ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر،مقام اشاعت :6پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
 


GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By