GK Communications Pvt. Ltd

  صفحہ اوّل
برین نشاط واقعے کی تحقیقات شروع
کئی چشم دید گواہوں کے بیانات قلمبند

سرینگر//برین نشاط کے طالب علم زاہد فاروق کے قتل کے سلسلے میں ریاستی سرکار کی طرف سے نامزد کئے گئے تحقیقاتی آفیسر ڈویژنل کمشنر کشمیر نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ تحقیقات 7روز کے اندرمکمل کر کے رپورٹ حکومت کو بھیجنی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی پولیس الگ سے تحقیقات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے ڈویژنل انتظامیہ کو ایک رپورٹ روانہ کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کو اس معاملے کے حوالے سے چند عینی شاہدین نے ڈویژنل کمشنر کشمیر سے رابطہ قائم کیا جس کے بعد اُن کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ ڈویژنل کمشنر نسیمہ لنکرسے جب رابطہ قائم کیا گیا تو اُنہوں نے کہاکہ تحقیقاتی عمل جتنا جلد ممکن ہو سکے گا مکمل کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا ”لوگ سامنے آئے ہیں اور ہم نے اُن کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں، میں یہ نہیں بتا سکتی کہ اُنہوں نے کیا کہا لیکن یہ اچھی بات ہے کہ لوگ سامنے آرہے ہیں“۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ برین نشاط کے لوگوں نے زاہد فاروق کی ہلاکت میں بی ایس ایف کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ تاہم بی ایس ایف نے اس کی تردید کی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے نامعلوم سیکورٹی ایجنسی کے خلاف کیس بھی درج کیا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورنسک ٹیم نے جائے وقوع سے گولی کا کھوکھا برآمد کیا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کس بندوق سے گولی چلائی گئی ہے۔ پولیس نے ایس ایس پی جاوید ریاض بیدار کی سربراہی میں پہلے ہی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ اس ٹیم نے ابتدائی طور پر سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے اس واقعہ سے متعلق ایک رپورٹ حاصل کی ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 


سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    







 
 


©  2010   KashmirUzma.net

طابع وناشر:رشید مخدومی برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ
ایڈیٹر :فیاض احمد کلو،ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر،مقام اشاعت :6پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
 


GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By