GK Communications Pvt. Ltd

  صفحہ اوّل
شاہراہ دوبارہ بند کر دی گئی


 بانہال//اتوار اور سوموارکی درمیانی رات شدید بارشوں کے نتیجے میں پسیاں گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ دوبارہ بند کر دی گئی۔تاہم رام بن اور بانہال میں دو روز سے درماندہ پڑی ایک سو کے قریب چھوٹی مسافر بردار اور 500 سے زائد مال بردار گاڑیوںکو ٹنل پار سرینگر جانےکی اجازت دی گئی۔پچھلے 48گھنٹوں سے صوبہ جموں کے میدانی کے علاقوں میں مسلسل بارشوں اور پہاڑی علاقو ں میں برف باری کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت سوموار کوبھی ٹھپ رہی ۔جبکہ بٹوت کشتواڑ شاہراہ بھی کل صبح سے بند کر دیاگیا ہے ۔ ٹنل اور شیطانی نالہ میں برف باری کی وجہ سے پھسلن پیدا ہونے اورشدید بارشوں کی وجہ سے رام بن اور بانہال کے 33کلو میٹر کے سیکٹر میں ایک درجن سے زائد مقامات پر پتھروں اورپسیاں گر آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت اتوار اور سوموار کی درمیانی رات 12 بجے سے معطل کر دی گئی ۔ ایس ایس پی ٹریفک آلوک کمار نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ اتوار کی رات رام بن اور بانہال سے 80چھوٹی مسافر بردار اور500سے زائد مال بردارگاڑیوں،جن میں 12تیل ٹینکر بھی شامل ہیں، کو سرینگر کی طرف روانہ کر دیاگیااور اس دوران جموں اور سرینگر سے کسی بھی گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ٹنل اور شیطانی نالہ کے سیکٹر میں برف باری کی وجہ سے پھسلن پیدا ہوئی ہے وہیں کرول، رام بن ،سیری ،ماروگ، کیلا موڑ،خونی نالہ، پنتھیال ،رامسو اور ناچلانہ کے مقامات پرایک درجن سے زائد پسیاں اور پتھر گر آئے اور لگاتار بارشوں کی وجہ سے یہ سلسلہ جاری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شاہراہ پر گر آنے والے پتھروں کی وجہ سے بیکن کا عملہ کام کرنے سے قاصر ہے کیونکہ شدید بارشوں کی وجہ سے چٹانیں کھسکنے سے پتھر لگاتارگر رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ بارش بند ہونے کے بعد ہی شاہراہ پر گر آئی پسیوں اورپتھروںکوہٹا کرشاہراہ کو قابل آمد و رفت بنایا جاسکے گا۔اُدھر 110کلو میٹر لمبی بٹوت کشتواڑاور55کلو میٹر لمبی رام بن گول شاہراہ بھی پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔ مڑواہ، واڑون ، دچھن، مہو منگت، کملا وغیرہ کے پہاڑی علاقوں میں ایک سے 6فٹ برف ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو راشن ، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی کمی اور عدم موجودگی کا سامنا ہے۔ کشتواڑ اور متی گاورن میں مڑواہ اورواڑون علاقوں سے تعلق رکھنے والے 300کے قریب درماندہ لوگوں نے سرکار سے ہیلی کاپٹر سروس مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔

 


سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    







 
 


©  2010   KashmirUzma.net

طابع وناشر:رشید مخدومی برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ
ایڈیٹر :فیاض احمد کلو،ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر،مقام اشاعت :6پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
 


GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By