GK Communications Pvt. Ltd

  صفحہ اوّل
حادثہ میں 2لقمہ اجل


بانہال//سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال کے نزدیک اتوارکی رات ایک سڑک حادثے کے دوران شوپیان کے 2افراد کی موت واقع ہوئی ۔حادثے میں دوافراد شدید طور پرزخمی ہوئے جن کی حالت نازک ہے۔ایس ایچ او بانہال سجاد احمد میر نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ جموں سے آرہی ایک ماروتی کار زیر نمبر JK01F/9588اتوار کی رات قریب دس بجے رام بن پہنچ گئی جہاں پولیس نے ماروتی کار کو روک کر آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم ڈرائیور نے جلدبازی سے کام لیکر پولیس کو چکمہ دیا اور وہاں بھاگ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رات کے قریب گیارہ بجے مذکورہ ماروتی کار چملواس کے شال گڑھی علاقے میں سڑک سے لڑھک کر 200 فٹ گہرے نالے میں جاگری جس کے نتیجے میںاس میں سوارشمیم احمد راتھر ولد غلام احمد راتھر ساکن شوپیان اور فیاض احمد گنائی ولد عبد المجید گنائی ساکن شوپیان موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ حادثے میں مرتضی احمد تانترے اور امتیاز احمد ڈار ساکنان شوپیان شدید طور پر زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال میں داخل کرا لیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کی جگہ بھاری پتھر اور پانی ہے جس کے نتیجے میں فیاض احمد گنائی کی لاش کو بسیار کوششوں کے باوجود ابھی تک باہر نہیں نکالا جاسکا ہے۔

 


سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    







 
 


©  2010   KashmirUzma.net

طابع وناشر:رشید مخدومی برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ
ایڈیٹر :فیاض احمد کلو،ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر،مقام اشاعت :6پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
 


GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By